(کپواڑہ) پولیس نے منگل کو مقامی فوجی یونٹ کے ساتھ مل کر کئے گئے ایک تلاشی آپریشن کے دوران کپواڑہ ضلع سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔ ایک مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ سمگل کیا گیا ہے۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ایک خصوصی تلاشی مہم کے دوران یہ اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تاد کرناہ کے حجام محلہ سے 10پستول، 17پستول میگزین، 54پستول کے راؤنڈز اور 5دستی بموں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
#KupwaraPolice alongwith Army recovered huge cache of #arms & #ammunition including 10 pistols, 17 pistol magazines, 54 pistol rounds & 5 grenades, during a search #operation at Hajam Mohallah, Tad #Karnah. Case registered. #Investigation in progress.@JmuKmrPolice
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) April 19, 2022
پولیس نے اپنے بیان میں کہا ” بظاہر ایسا لگتا ہے کہ وادی کشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے ایک نئی کھیپ اسمگل کی گئی ہے، تاہم پولیس اور مقامی فوج کی بروقت کارروائی نے سیکورٹی فورسز کو اس قابل بنا دیا ہے کہ وہ وادی میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں بے گناہوں کو قتل کرنے کے مخالف کے مذموم عزائم کو ناکام بنا سکے "۔