• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ایمانوئیل میکرون دوبارہ فرانس کے صدر منتخب

ایمانوئیل میکرون دوبارہ فرانس کے صدر منتخب

by امت ڈیسک
25/04/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(پیرس) فرانس کے صدارتی انتخابات میں ایمانوئیل میکرون حریف میرین لیپن کو شکست دے کر دوسری بار صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ وزارت داخلہ کے سرکاری نتائج کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے دوسرے راؤنڈ میں میرین لیپن کے 41.4 فیصد ووٹ کے مقابلے میں تقریباً 58.6 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ ایمانوئیل میکرون 2 دہائیوں میں پہلے فرانسیسی صدر ہیں جنہوں نے دوسری مدت میں کامیابی حاصل کی لیکن 2017 کے مقابلے میں اس بار انہوں نے اپنے انتہائی دائیں بازو کی حریف سے انتہائی کم مارجن سے فتح حاصل کی ہے جب تناسب 66.1 فیصد اور 33.9 فیصد کا تھا۔ ایفل ٹاور کے نزدیک اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح طور پر منقسم ملک میں دراڑیں ختم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ 44 سالہ صدر جون میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے چیلنج کے ساتھ اپنی دوسری مدت کا آغاز کریں گے، جہاں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اکثریت برقرار رکھنا اہم ہو گا کہ وہ اپنے ان عزائم کا ادراک کر سکیں۔ انتہائی بائیں بازو کے گروہوں کے کئی سو مظاہرین کچھ فرانسیسی شہروں میں سڑکوں پر نکل آئے تاکہ ایمانوئیل میکرون کے دوبارہ انتخاب اور میرین لی پین کو حاصل ووٹس کے خلاف احتجاج کیا جا سکے۔ پولیس نے پیرس اور مغربی شہر رینس میں ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ وسطی پیرس میں چیمپ ڈی مارس پر اپنی فتح کی تقریر میں ایمانوئیل میکرون نے وعدہ کیا کہ ان کی اگلی 5 سالہ مدت میرین لیپن کی حمایت کرنے والے ووٹروں کی مایوسیوں کو دور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس غصے اور اختلاف کا جواب تلاش کرنا چاہیے جس کی وجہ سے ہمارے بہت سے ہم وطنوں نے انتہائی دائیں بازو کی جماعت کو ووٹ دیا، انہوں نے کہا کہ یہ میری اور میرے ساتھ والوں کی ذمہ داری ہوگی۔ انہوں نے فرانس پر حکومت کرنے کے لیے ایک ‘جدید طریقہ کار’ کا بھی وعدہ کیا اور مزید کہا کہ یہ نیا دور گزشتہ مدت کا تسلسل نہیں ہو گا جو اب ختم ہو رہا ہے۔ دوسری جانب دارالحکومت میں اپنی ایک تقریر میں میرین لیپن نے انتخابات کے نتائج کو قبول کیا لیکن سیاست چھوڑنے کا کوئی اشارہ نہیں دیا، انہوں نے کہا کہ وہ فرانسیسیوں کو کبھی نہیں چھوڑیں گی اور جون میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کی تیاری کا بھی عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نتیجہ ایک شاندار فتح کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج شام ہم پارلیمانی انتخابات کے لیے عظیم جنگ کا آغاز کر رہے ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی اور مطالبہ کیا کہ صدر ایمانوئیل میکرون کے مخالفین ان کی نیشنل ریلی پارٹی کے ساتھ شامل ہوجائیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

   سرینگر کے لاپتہ نوجوان سمیت پلوامہ تصادم میں 3 لشکر جنگجو جاں بحق

Next Post

سعودی عرب اور ایران کے درمیان دوبارہ مذاکرات شروع

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
سعودی عرب اور ایران کے درمیان دوبارہ مذاکرات شروع

سعودی عرب اور ایران کے درمیان دوبارہ مذاکرات شروع

سپریم کورٹ آرٹیکل 370 پر گرمی کی چھٹیوں کے بعد سماعت پر متفق

سپریم کورٹ آرٹیکل 370 پر گرمی کی چھٹیوں کے بعد سماعت پر متفق

ملک میں مسلمانوں کے گھر اور روزگار برباد کئے جا رہے ہیں : محبوبہ مفتی

ملک میں مسلمانوں کے گھر اور روزگار برباد کئے جا رہے ہیں : محبوبہ مفتی

محکمہ بجلی نے صارفین پر بجلی گراتے ہوئے “پوری وادی میں اندھیرا قائم کیا

وادی کشمیر میں بجلی کا بحران نہ ختم ہونے والا مسئلہ 

بحریہ کے کمانڈروں کی چار دن کی کانفرنس نئی دہلی میں شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »