(سرینگر) وادی کشمیر میں غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی سے بجلی صارفین پریشان ہوچکے ہیں کیوں کہ محکمہ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول پر محکمہ ہی عمل نہیں کرپارہا ہے ۔ سرینگر سے لیکرمژھل ،ٹنگڈار،ٹیٹوال اورگریز جیسے دورافتادہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی کولیکربحرانی صورتحال پائی جاتی ہے جبکہ میٹراورغیرمیٹریافتہ علاقوں ،بستیوں اورکالونیوں میں رہنے والے بجلی صارفین کیلئے برقی رﺅکی سپلائی کوعملاً شجرممنوعہ بنادیاگیا ہے۔ آبی ذخائرسے مالامال جموں وکشمیربالخصوص وادی میں بجلی سپلائی کی جوصورتحال پائی جاتی ہے وہ حیران کن ہے کیونکہ بجلی پروجیکٹوں اوربجلی پیدوارکے لحاظ سے خطے کے دریابجلی کمپنیوں کیلئے سونے کے انڈے دینے والی مرغیوں سے کم نہیں۔ جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی شہرسرینگر سے لیکر شوپیاں ، کولگام ، پہلگام ، کوکرناگ، اوڑی ، ٹیٹوال، کرنا ہ ، گریز بانڈی پورہ اور دیگر علاقوں میں کے علاوہ سرینگر اور دیگر قصبہ جات میں بجلی کا بدترین بریک ڈاون جاری ہے ۔ سرینگر سے لیکرمژھل ،ٹنگڈار،ٹیٹوال اورگریز جیسے دورافتادہ علاقوں بجلی کی فراہمی کولیکربحرانی صورتحال پائی جاتی ہے جبکہ میٹراورغیرمیٹریافتہ علاقوں ،بستیوں اورکالونیوں میں رہنے والے بجلی صارفین کیلئے برقی رﺅکی سپلائی کوعملاً شجرممنوعہ بنادیاگیا ہے۔کمشنر پی ڈی ڈی کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں وادی کیلئے جس بجلی کٹوتی شیڈول پرمہرثبت کی گئی ،وہ شیڈول زمینی سطح پرکہیں نظرنہیں آرہاہے۔تاہم کشمیرمیں عام صارفین کوکٹوتی کی لاٹھی سے جیسے ہانکاجاتاہے ،وہ حقوق صارفین کی خلاف ورزی ہے کیونکہ اب وادی کے صارفین مفت بجلی استعمال نہیں کرتے بلکہ اُسے زیادہ فیس اداکرتے ہیں جتنی کہ اُنھیں بجلی استعمال کرنے کوفراہم کی جاتی ہے۔وادی کے اطراف واکناف میں روزانہ لوگ سڑکوں اورشاہراہوں پرنکل کر بجلی کی عدم دستیابی ،عدم فراہمی ،کٹوتی شیڈول ،آنکھ مچولی اورکم وﺅلٹیج کیخلاف صدائے احتجاج بلندکرتے نظرآتے ہیں لیکن کوئی نہ توانکی سنتاہے اورنہ ہی ان کی شکایات یاتکالیف کاازالہ ہی کرتاہے۔آبی ذخائرسے مالامال ریاست جموں وکشمیربالخصوص وادی میں بجلی سپلائی کی جوصورتحال پائی جاتی ہے وہ حیران کن ہے کیونکہ بجلی پروجیکٹوں اوربجلی پیدوارکے لحاظ سے ریاست کے دریاNHPCکیلئے سونے کے انڈے دینے والی مرغیوں سے کم نہیں کیونکہ این ایچ پی سی کوایک چھوٹی سی کارپوریشن سے مالی اعتبارسے خودکفیل اورمنافع بخش ادارہ بنانے میں جموں وکشمیرکے قدرتی آبی ذخائر کاہی رول رہاہے ۔ادھر عوامی حلقوں نے موجودہ بجلی بحران کو تاریخ کا بدترین بجلی بریک ڈاون قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آج تک اس بدترین بجلی کٹوتی کا سامنا نہیں ہوا ہے ۔