( نئی دہلی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی قیادت میں نئی دہلی میں آج سے بحریہ کی چار روزہ کانفرنس شروع ہوئی ہے ۔ اس موقعے پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بتایا کہ بھارت دفاعی شعبہ میں انقلابی اقدامات اُٹھارہا ہے تاکہ ملکی دفاع مضبوط ہو۔ راجناتھ سنگھ نے مزید بتایا کہ بھارت کی دفاعی پوزیشن مضبوط ہونے سے جنوبی ایشاءمیں طاقت کا توازن برقرار رہے گا جو خطے میں امن و سلامتی کےلئے ضروری ہے ۔ راجناتھ سنگھ نے بتایا کہ بھارت کی بحری، بری اور فضائی طاقت کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ اپنی دفاعی پوزیشن مضبوط بنانا ہے ۔ بحریہ کے کمانڈروں کی پہلی چار روزہ کانفرنس نئی دِلی میں ہوئی ہے۔ اس کانفرنس کا افتتاح وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کی جو اس میں بطور مہمان خصوصی کی حیثیت سے بھی شریک تھے ۔ وزیر دفاع نے بتایا کہ بھارت دفاعی شعبہ میں جو سنگ میل طے کررہا ہے وہ انقلابی نوعیت کے اقدامات ہیں اور تاریخ میں پہلی بار اس طرح کے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں خاص کر دفاعی سازوسامان کی تیاری ملکی سطح پر ہونا اپنے آپ میں ایک اہم انقلابی قدم ہے ۔ وزیر دفاع نے بتایا کہ روس، یوکرین جنگ نے ثابت کردیا ہے کہ جس قدر کوئی ملک مضبوط ہوگا امن و سلامتی بھی بہتر ہوگی ۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت کسی ملک کے خلاف کوئی جاریحانہ عزائم نہیں رکھتا بلکہ خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنا چاہتا ہے تاکہ خطے میں امن و سلامتی قائم رہے ۔ ذرائع کے مطابق اِس کانفرنس میں بحریہ کے اعلیٰ کمانڈروں سمیت چیف آف ڈیفنس ایم ایم نروانے اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر بھی موجودہیں جبکہ بھارتی فوج اور بھارتی فضائیہ کے سربراہاں بھی بحریہ کے کمانڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے اور چا ر روز ت جاری رہنے والی اس کانفرنس میں بھارتی دفاعی پوزیشن کی مضبوطی کے حوالے سے مقررین تقریر کریں گے ۔