(بارہمولہ) پٹن بارہمولہ میں ہائی وے پر پیر کی شام ایک بس ایک ٹپر سے ٹکرانے اور الٹ جانے سے ایک سرپنچ کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ دیگر 6زخمی ہو گئے تھے، بعد میں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ڈرائیور بھی چل بسا تھا وہیں آج مزید ایک سرپنچ زخموں کی تاب نہ لاتے ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق زخمی سرپنچ عبدالجبار (56) ولد عبدالرحیم لون لاچی پورہ بارہمولہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سکمز صورہ میں چل بسا جس سے مرنے والوں کی تعداد 3ہوگئی۔قبل ازیں پیر کی شام بارہمولہ جا رہی ایس آر ٹی سی بس ایک ٹپر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک سرپنچ فیاض احمد بٹ ولد صمد بٹ ساکنہ گلگام کپواڑہ کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ تاہم بس کا ڈرائیور عبدالقیوم شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رات گئے چل بسا۔ واضح رہے یہ بس وزیراعظم مودی کی جموں ریلی میں شرکت کیلئے گئے پنچائیتی اداروں کے نمائندوں کو گھر واپس لے جارہی تھی کہ پٹن کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی.