• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
چین سے بات چیت ہوسکتی ہے تو پاکستان سے کیوں نہیں؟ فاروق عبداللہ

فائل فوٹو

فرقہ پرستی کا رجحان جموں وکشمیر میں اپنی جڑیں مضبوط کررہا ہے: فاروق عبدا للہ

by امت ڈیسک
06/05/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) نیشنل کانفرنس کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبدا للہ نے جمعے کے روز کہا کہ اسلام عدل و انصاف اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور اسلام نے ہی دنیا میں صالح نظام کی بنیاد ڈالی۔انہوں نے کہاکہ عالم اسلام کو اس وقت زبردست چیلنجوں کا سامنا ہے اور ان چیلنجوں کا مقابلہ صرف اور صرف اتحاد میں ہی کیا جاسکتا ہے۔ جس قسم کی سازشیں مسلمانوں کیخلاف رچائی جارہی ہیں اُن کا توڑ صرف اور صرف متحد ہوکر ہی ممکن ہے۔ان باتوں کا اظہار ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آسام سے واپسی پر پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی کی رہائش گاہ واقع راج باغ میں اُن کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت پرسی کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہم سب متحد ہوکر اُن سازشوں اور مذموم منصوبوں کو ناکام بنائیں جو ہمیں لسانی، علاقائی اور مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنے کیلئے رچائے جارہے ہیں۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ فرقہ پرستی کا موجودہ رجحان ریاست کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے اور ملک کی سالمیت کیلئے ایک چیلنج بھی۔انہوں نے کہا کہ آئین میں ہر ایک مذہب ، طبقے اور علاقے کے لوگوں کو برابری کی بنیاد پر زندگی بسر کرنے کا حق حاصل ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ حکومت ہند کسی کو بھی یہ حق چھیننے کی اجازت نہ دے۔ اس کیلئے فرقہ پرست اور کٹر پنتوں کی لگام کسنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ فرقہ پرستی کا رجحان ہماری ریاست میں اپنی جڑیں مضبوط کررہا ہے ، اس سے پہلے کہ یہ ایک ناسور بن جائے سبھی مذاہب اور طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ایک ہوکر بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی پر روک لگانی چاہئے۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کے آپسی بھائی چارے اور آپسی ہم آہنگی کو زبردست نقصان پہنچ رہا ہے۔ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ ہند، مسلم اور سکھ اتحاد کی علم کو فیروزاں رکھنے کیلئے عظیم قربانیاں دیتی آئی ہے اور آج بھی یہ جماعت ریاست کی وحدت اور رواداری قائم و دائم رکھنے کیلئے کام کررہی ہے.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں میں تین مقامات پر چھاپہ ماری، قابل اعتراض مواد ضبط : پولیس

Next Post

ایس آئی اے کی جانب سے پلوامہ میں مختلف مقامات پر چھاپے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
آرونی بجبہاڑہ میں نجی گاڑی سے پستول برآمد

ایس آئی اے کی جانب سے پلوامہ میں مختلف مقامات پر چھاپے

زونی مر سرینگر میں پولیس اہلکار پر فائرنگ

زونی مر سرینگر میں پولیس اہلکار پر فائرنگ

جموں و کشمیر میں کینسر اسپتال کا قیام وقف بورڈ کی ترجیحات میں شامل: چیئرپرسن ڈاکٹر درخشان انداربی

وقف بورڈ جلد ہی جموں و کشمیر میں ایک کینسر ہسپتال تعمیر کرے گا: چیرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی

پینتھرس پارٹی لیڈر ہرش دیو سنگھ حامیوں سمیت عام آدمی پارٹی میں شامل

پینتھرس پارٹی لیڈر ہرش دیو سنگھ حامیوں سمیت عام آدمی پارٹی میں شامل

پینتھرس پارٹی لیڈر ہرش دیو سنگھ حامیوں سمیت عام آدمی پارٹی میں شامل

فوجی گاڑی کی زد میں آکر45سالہ شخص لقمہ اجل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »