• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر کی خوشحالی کا راستہ اس کے گاوں سے گزرنا ہے: لفٹینٹ گورنر

جموں و کشمیر کی خوشحالی کا راستہ اس کے گاوں سے گزرنا ہے: لفٹینٹ گورنر

by امت ڈیسک
08/05/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے اس بات پر زور دیا کہ اضلاع اور متعلقہ محکموں کیلئے پالیسیوں اور ترقیاتی منصوبوں میں دیہی ترقی کو اعلیٰ ترجیح دی جانی چاہئیے کیونکہ جموں کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کی خوشحالی کا راستہ اس کے گاؤں سے گزرنا ہے ۔ دیہی انفراسٹرکچر ، خود روزگار اور زرعی معاشرے کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ متعلقہ محکمے کی پالیسیاں عملیت پسندی پر مبنی ہونی چاہئیں تا کہ ہمارے دیہات کی زبردست صلاحیت کو بروئے کار لایا جا سکے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” جموں و کشمیر کی 70 فیصد آبادی کا انحصار زراعت اور اس سے منسلک سرگرمیوں پر ہے ۔ آج دیہی علاقوں میں ترقی کا مقصد صرف خوراک کی پیداوار میں خود کفالت نہیں ہے بلکہ پیداوار اور آمدنی میں اضافہ اور لوگوں کو زیادہ بااختیار بنانا ہے ۔ یہ دیہاتوں کو خود کفیل بنانے کے بارے میں بھی ہے کیونکہ جموں و کشمیر کی خوشحالی کا راستہ اس کے دیہاتوں سے گزرنا ہے “ ۔ لفٹینٹ گورنر نے متعلقہ افسران کو دیہی ترقی کی پالیسیوں کو اپنانے کی ہدایت دی جو عملیت پسندی پر مبنی ہوں اور پنچائت سطح پر منصوبہ بندی اور نفاذ کو مضبوط بنائیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” ہر پالیسی کو گاؤں میں رہنے والے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانا چاہئیے ۔ آج 56000 سے زیادہ سیلف ہیلپ گروپس ترقی کی سہولت کار کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔ ہمارا مقصد ان گروپوں کی صلاحیت اور پیمانے کو مالی مدد ، مارکیٹ کے ربط ، خصوصی علم اور مہارتوں کے ساتھ بڑھانا ہونا چاہئیے جو کہ دیہی جموں و کشمیر کا چہرہ بدلنے کیلئے استعمال کئے جا سکتے ہیں “۔ لفٹینٹ گورنر نے دیہی ترقی سے متعلق میگا پروجیکٹوں پر روشنی ڈالی ، جو پچھلے مالی سال میں مکمل ہو چکے ہیں ۔ یہ منصوبے زراعت ، مویشی بھیڑ پالن ، باغبانی ، ہنر مندی ، کواپریٹو ، سڑک ، بجلی کی ترقی اور جل شکتی کے شعبے میں ہیں۔ کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے افسران سے کہا کہ وہ کسانوں اور دیہی آبادی کو فائدہ پہنچانے کیلئے فارم اور مارکیٹ کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر مسلسل توجہ دیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیہی آبادی اور زرعی معاشرے کیلئے اختراعات ، ٹیکنالوجیز کی دستیابی سے فائدہ اٹھانا اولین ترجیح ہونی چاہئیے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات ہمارے دیہی علاقوں کو جدید اقتصادی اکائیوں میں ضم کریں گے اور زرعی اور دیہی صنعت میں کاروبار کے بڑھتے ہوئے مواقع دیہی معیشت کو بدل سکتے ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا ” مختلف سطحوں پر دیہی اصلاحات کی گنجائش موجود ہے ۔ ترقی کو برقرار رکھنے کیلئے دیہی علاقوں کی مصنوعات کو تجارتی بنانا چاہئیے ۔ دیہی آبادی کی آمدنی میں اضافے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر خاطر خواہ توجہ دی جانی چاہئیے ۔ زرعی اور غیر زرعی معیشت دونوں کو اچھی طرح سے لیس اور خود کفیل گاؤں بنانے کی ترغیب دی جانی چاہئیے ۔ متعلقہ افسران اور اداروں کو سستی قرض تک رسائی کو یقینی بنانا چاہئیے اور دیہی علاقوں میں کی جانے والی بڑی سرمایہ کاری کو بہتر پیداواری صلاحیت میں بدلنا چاہئیے “۔ (انفو)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

دیوسر کولگام میں انکاؤنٹر شروع

Next Post

کولگام تصادم میں پاکستانی کمانڈر سمیت 2 جنگجو جاں بحق: پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
Next Post
کولگام تصادم میں پاکستانی کمانڈر سمیت 2 جنگجو جاں بحق: پولیس

کولگام تصادم میں پاکستانی کمانڈر سمیت 2 جنگجو جاں بحق: پولیس

سانبہ میں ٹنل کی دریافت اور مشتبہ ڈرون سرگرمیوں کے بعد لائن آف کنٹرول پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا

سانبہ میں ٹنل کی دریافت اور مشتبہ ڈرون سرگرمیوں کے بعد لائن آف کنٹرول پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

پونچھ میں فوجی اہلکا رپر حملے میں ملوث دو افراد گرفتار: پولیس

تواریخی ، ثقافتی اور قدیم مقامات کو تحفظ فراہم کریں 

تواریخی ، ثقافتی اور قدیم مقامات کو تحفظ فراہم کریں 

شوپیان کا نوجوان شادی سے ایک ہفتہ قبل بانہال میں مردہ پایا گیا

شوپیان کا نوجوان شادی سے ایک ہفتہ قبل بانہال میں مردہ پایا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »