(پونچھ) ضلع پونچھ میں فوجی اہلکار پر حملہ کرنے کے الزام میں دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ 4 مئی 2022 کو ضلع پونچھ میں نامعلوم افراد نے رخصت پر گھر آئے ہوئے فوجی اہلکار پر تیز دھار والے ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا اور اُس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے خصوصی تحقیقاتی ٹیم کا قیام عمل میں لایا۔ پولیس ذرائع کے مطابق خصوصی ٹیم نے فوجی اہلکار پر حملے کرنے والے دو افراد جن کی شناخت گگن دیپ سنگھ اور سمرن دیپ سنگھ کے بطور ہوئی ہے کی گرفتاری عمل میں لائی۔ اُن کے مطابق حملے میں استعمال کئے گئے تیز دھار والے ہتھیار اور ایک گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا.