(سرینگر) لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ سرکارآثار قدیمہ اور قدیم تواریخی مقامات کو تحفظ فراہم کرنے اور ان کی بحالی کی وعدہ بند ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت ثقافتی اور مذہبی اہمیت کے قدیم مقامات کی حفاظت اور ترقی کے لیے پرعزم ہے، انہیں متحرک مراکز میں تبدیل کرنے کے لیے جو ہمیں نیکی کی راہ پر گامزن کریں گے اور اس خوبصورت سرزمین کو امن، خوشی اور خوشحالی سے نوازیں گے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج مٹن اننت ناگ کے ایک قدیم مندر مارتند سن مندر میں پوجا پاٹ میں حصہ لیا ۔ اس موقعے پر انہوں نے بتایا کہ سرکار جموں کشمیر میں قدیم اور تواریخی مذہبی اور سیاحتی مقامات کی بحالی اور ان کی حفاظت کےلئے وعدہ بند ہے ۔
Government is committed to protect and develop ancient sites of cultural & religious significance, transforming them into vibrant centers that will guide us on the path of righteousness and blesses this beautiful land with peace, happiness and prosperity.
— Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) May 8, 2022
ایل جی موصوف نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں گزشتہ تیس برسوں کے دوران کئی تواریخی جگہیں تباہ ہوچکی ہیں جن کی بحالی کےلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں ۔ منوج سنہا نے کہا کہ ہم یہاں کلچرل ، ثقافتی ورثے کو تحفظ فراہم کریں گے اور پلگرمیز ٹورام کو بڑھاوادیں گے ۔