(شوپیاں) شوپیاں ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک 25 سالہ نوجوان کی لاش اتوار کو رام بن ضلع کے بانہال علاقے میں پائی گئی۔حکام کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عاصف رمضان ولد محمد رمضان غنی ساکن چترگام کی لاش آج بانہال میں ایک ریلوے پل کے پاس پڑی ملی، اس کے چاچا محمد یوسف ڈار ولد عبدالرزاق ڈار نے پولیس تھانہ زینہ پورہ کو بتایا کہ اسے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے بھتیجے کے بارے میں معلوم ہوا۔ڈار کے مطابق، عاصف گزشتہ جمعہ کو اپنی شادی کی خریداری کے لیے گیا تھا جو 16 مئی کو طے تھی۔ "رابطہ کرنے پر، بانہال میں پولیس نے علاقے سے لاش کی برآمدگی کی تصدیق کی”۔
خاندان کے چند افراد آخری رسومات کے لیے لاش کو واپس لانے کے لیے بانہال روانہ ہو گئے ہیں.