(بڈگام) ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں پیر کی صبح ایک 25 سالہ موٹر سائیکل سوار کو مبینہ طور قتل کر دیا گیا۔ دریں اثنا پولیس نے اس واقعے کے فوراً بعد کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بڈگام کے کرژھوارہ رائتھن علاقے میں پیر کی صبح ایک25 سالہ موٹر سائیکل سوار کے سر پر کند چیز سے حملہ کر دیا گیا۔ مذکورہ نوجوان کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال خانصاحب منتقل کیا گیا جہاں سے اس کو شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ ریفر کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔ متوفی کی شناخت فیاض احمد نجار ولد عبدالرشید نجار ساکن گرویٹھ کے بطور ہوئی ہے۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا۔
Two persons held for beating a youth to death. The deceased Fayaz Ahmed Najar R/o Gurwaith Khansaib was hit on his head by the accused persons at Kachwari who subsequently succumbed to his injuries at SKIMS.
Case registered, investigation taken up.@KashmirPolice @JmuKmrPolice— BUDGAM POLICE (@BudgamPolice) May 9, 2022
ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ فیاض احمد نجار ولد عبدالرشید نجار ساکن گرویٹھ نامی شخص کی موت کے سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت طاہر بشیر خان ولد بشیر احمد خان اور ہلال احمد لون ولد عبدالغنی لون ساکنان کرژھوارہ بڈگام کے بطور کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ دو ملزموں نے متوفی کے سر پر وار کیا ہے جس کے بعد اس کو نازک حالت میں علاج و معالجے کے لئے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن خانصاحب میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں۔