(شوپیاں) زینہ پورہ شوپیاں کے ہیف شرمال علاقے میں جنگجوؤں اور فورسز اہلکاروں کے درمیان تصادم کا آغاز ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس، فوج کی 44 آر آر اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع پر ایک محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔ جوں ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کی جس کی جوابی کاروائی کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوا۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں دو سے تین عسکریت پسندوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔