• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے چنار کور کی کمان لیفٹیننٹ جنرل اے ایس اوجلا کو سونپی

لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے چنار کور کی کمان لیفٹیننٹ جنرل اے ایس اوجلا کو سونپی

by امت ڈیسک
09/05/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) لیفٹیننٹ جنرل دیویندر پرتاب پانڈے نے پیر کے روز بادامی باغ میں ہیڈ کوارٹر پر انڈین آرمی کی پندرہویں کور کی کمان لیفٹیننٹ جنرل امردیپ سنگھ اوجلا کو سونپی۔ ایک دفاعی ترجمان کے مطابق مسٹر پانڈے نے اپنے الوداعی پیغام میں چنار کور کے جملہ افسروں و اہلکاروں کی کام کے تئیں لگن و محنت کے لئے ان کی ستائش کی۔ انہوں نے جموں وکشمیر میں امن و ترقی کے قیام کے لئے جموں و کشمیر پولیس، سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز اور سول انتطامیہ کی کاوشوں کی بھی سراہنا کی۔ موصوف لیفٹیننٹ جنرل نے کشمیری عوام اور چنار کور کی جملہ برادری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دفاعی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا: ’لیفٹیننٹ جنرل پانڈے نے سال2021 کے انتہائی نازک دور میں چنار کور کی سربراہی کی جب کشمیر ایک طرف ملی ٹنسی اور دوسری طرف کورونا کی دوسری لہر سے نبر آزما تھا‘۔ انہوں نے کہا: ’موصوف کا مدت کار لائن آف کنٹرول اور اندرونی علاقوں میں سیکورٹی ماحول میں بہتری سے عبارت ہے‘۔ بیان میں کہا گیا کہ سول انتظامیہ اور فورسز کشمیر میں حالات کو معمول پر لانے کے لئے ہم آہنگی سے کوشاں ہیں اور ملی ٹنسی رو بہ زوال ہے۔ دفاعی ترجمان نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل پانڈے کے مدت کار کے دوران ایل او سی پر ٹیکنیکی انٹلی جنس اور موثر در اندازی مخالف گرڈ کے قیام سے در اندازی کی کوششوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے پر عمل در آمد سے ملنے والے موقعے سے ایل او سی کے پاس رہنے والی آبادی کو مدد فراہم کرنے کی نئی کوششیں کی گئیں۔ بیان میں کہا گیا: ’وادی کے اندرونی علاقوں میں تشدد کی لہر کو توڑنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی تمام ایجنسیاں ہم آہنگی سے کام کر رہی ہیں اور جموں و کشمیر پولیس اور سینٹرل آر مڈ پولیس فورسز کے ساتھ مل کر ٹھوس انٹلی جنس بنیادوں پر جنگجوؤں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے آپریشنز کئے گئے اور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ اس دوران کم سے کم نقصان ہو سکے اور صفر شہری ہلاکتیں ہوسکیں‘۔ بیان کے مطابق جنگجوؤں کے کنبوں تک پہنچنے کی بھی کوشش کی گئی تاکہ بھرتی عمل کم تر کیا جائے اور جنگجوؤں کو سرنڈر کرنے کے لئے مائل کیا جائے۔ موصوف ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل پانڈے کے مدت کار کے دوران غلط راستہ اختیار کرنے والے کشمیری نوجوانوں کو راہ راست پر لانے کے لئے مختلف پروگرام کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان ہی کاوشوں کے باعث جنگجوؤں کی تعداد میں سب سے زیادہ کمی درج ہوئی۔ ان کا بیان میں کہنا تھا کہ موصوف لیفٹیننٹ جنرل نے اپنے مدت کار کے دوران فوجی و شہری کے درمیان رشتے کو مزید بہتر بنا دیا اور ان کے سوپور، شوپیاں، درد پورہ، ترہگام کے دوروں سے اس میں مزید استحکام ہوا۔ دفاعی ترجمان نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل پانڈے کی کشمیر میں امن و سلامتی کی بحالی کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو تسلیم کیا گیا اور اس کے لئے انہیں صدر جمہوریہ ہند شری رام ناتھ کووند نے ملک کے ممتاز اعزاز اوتم یودھ سیوا میڈیل سے نوازا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کریری بارہمولہ میں سسرال والوں کی مار پیٹ سے زخمی خاتون کی اسپتال میں موت، شوہر گرفتار تفتیش جاری: پولیس کا بیان

Next Post

پی ڈی پی کا جموں میں مہنگائی کے خلاف احتجاج

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
پی ڈی پی کا جموں میں مہنگائی کے خلاف احتجاج

پی ڈی پی کا جموں میں مہنگائی کے خلاف احتجاج

شوپیاں تصادم ختم، مشتبہ عسکریت پسند ابتدائی فائرنگ کے بعد علاقے سے نکلنے میں کامیاب

شوپیاں تصادم ختم، مشتبہ عسکریت پسند ابتدائی فائرنگ کے بعد علاقے سے نکلنے میں کامیاب

جموں وکشمیر میں امن و امان کی بحالی کی خاطر آئینی وجمہوری حقوق کی بحالی ناگزیر :ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جموں وکشمیر میں امن و امان کی بحالی کی خاطر آئینی وجمہوری حقوق کی بحالی ناگزیر :ڈاکٹر فاروق عبداللہ

بی جے پی جموں وکشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہی: محبوبہ مفتی

بی جے پی جموں وکشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہی: محبوبہ مفتی

پاندوشن شوپیاں میں انکاؤنٹر، 2عام شہری اور ایک آرمی اہلکار سمیت تین زخمی

پاندوشن شوپیاں میں انکاؤنٹر، 2عام شہری اور ایک آرمی اہلکار سمیت تین زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »