(بارہمولہ) کریری بارہمولہ میں مبینہ طور پر سسرال والوں کی مار پیٹ سے شدید زخمی ہونے والی ایک خاتون اتوار کی شام صورہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گئی۔ فوت ہونے والی 28 سالہ خاتون گزشتہ منگل سے سکمز صورہ میں زیر علاج تھیں۔ بارہمولہ پولیس نے اس ضمن میں خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے جب کہ پولیس نے اس ضمن میں پہلے ہی کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی تھی۔فوت ہوئی خاتون کے میکے والوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے سسرال والوں نے تشدد کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا: ’’عید کے روز شوہر سمیت سسرال کے دیگر افراد خانہ نے اسکے ساتھ مار پیٹ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہوگئیں، بعد ازاں اسے صورہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کئی روز تک آئی سی یو میں موت و حیات کی کشمکش کے بعد بالآخر وہ اتوار کی شام زندگی کی جنگ ہار گئی۔خاتون کی میت کو میکے لے جایا گیا جہاں دیر رات تک لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’دو بچوں کی ماں کو گھریلو تشدد کا نشانہ بنا کر ابدی نیند سلا دیا گیا۔‘‘ اس ضمن میں ایس پی بارہمولہ نے بتایا کہ کیس کی نسبت متعلقہ قانون کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوت ہوئی خاتون کے شوہر کو گرفتار کرکے معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
Who said they're roaming free? FIR has been lodged exactly as per wishes if family, family already assured if strictest possible action on merits, and accused already arrested.
Do not spread rumours and instigate please. https://t.co/NlXDchhG91— Rayees Mohammad Bhat (@bhatray) May 7, 2022
ایس ایس پی بارہمولہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ’’کس نے کہا کہ وہ (ملزمان) آزاد گھوم رہے ہیں؟ اہل خانہ کی خواہش کے مطابق ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ملزمان پہلے ہی گرفتار ہیں۔ افواہیں نہ پھیلائیں اور لوگوں کو نہ اکسائیں۔‘‘