• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں وکشمیر میں امن و امان کی بحالی کی خاطر آئینی وجمہوری حقوق کی بحالی ناگزیر :ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جموں وکشمیر میں امن و امان کی بحالی کی خاطر آئینی وجمہوری حقوق کی بحالی ناگزیر :ڈاکٹر فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
09/05/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(کپواڑہ) نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پیر کے روز کہاکہ گذشتہ برسوں کے دوران جموں وکشمیر کو ہر لحاظ سے اندھیروں میں دھکیلا گیا،حالات کی ابدتری، بے چینی، افراتفری، فرقہ پرستی، خوف و دہشت، کورپشن، بے روزگاری اور اقتصادی بدحالی کے سوا کچھ بھی دیکھنے کو نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام نے موجودہ ایام میں جو مصائب، مظالم اور مشکلات جھیل رہے ہیں اُن کی مثال ماضی میں کہیں نہیں ملتی۔ان باتوں کا اظہار ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج کپوارہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ یہاں مسلسل بے چینی سے کاروبار، تجارت، تعلیم، روزگار ، عام زندگی یہاں تک کہ سرکاری مشینری سمیت ہر ایک شعبہ غیر یقینیت کی نذر ہوگیا ہے اور عوام کو دور دور تک روشنی کی کرن نظر نہیں آرہی ہے۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اپنے ایجنڈا اور پالیسی پر چٹان کی طرح قائم و دائم ہے ۔انہوں نے کہا کہ نئی دلی کو جموں و کشمیر میں امن و امان کی فضا قائم کرنے کیلئے یہاں کے عوام کے آئینی اور جمہوری حقوق بحال کرنے چاہئیں اور اس عمل میں جتنی دیر لگائی جائے گی حالات اُتنے ہی پیچیدہ ہوتے جائیں گے. انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اتحاد و اتفاق میں قائم رکھیں کیونکہ اسی میں ہماری کامیابی اور کامرانی کا راز مضمر ہے۔ نااتفاقی اور اتحاد کا فقدان بڑی بڑی قوموں کے زوال کا سبب بنا ہے۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کیخلاف اس وقت جو پہاڑی جیسی سازشیں رچائی جارہی ہیں اور لوگوں کا ایمان خریدنے کیلئے جس پیمانے پر زرکثیر خرچ کیا جارہاہے ، ایسی صورتحال میں ہمیں پُرعزم، ثابت قدم رہ کر قوم اور وطن پرستی کا مظاہرہ کرکے مل جھل کر چیلنجوں کا مقابلہ کرنا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

شوپیاں تصادم ختم، مشتبہ عسکریت پسند ابتدائی فائرنگ کے بعد علاقے سے نکلنے میں کامیاب

Next Post

بی جے پی جموں وکشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہی: محبوبہ مفتی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
بی جے پی جموں وکشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہی: محبوبہ مفتی

بی جے پی جموں وکشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہی: محبوبہ مفتی

پاندوشن شوپیاں میں انکاؤنٹر، 2عام شہری اور ایک آرمی اہلکار سمیت تین زخمی

پاندوشن شوپیاں میں انکاؤنٹر، 2عام شہری اور ایک آرمی اہلکار سمیت تین زخمی

شوپیاں تصادم: زخمی شہری اسپتال میں دم توڈ بیٹھا، عسکریت پسند علاقے سے نکلنے میں کامیاب

شوپیاں تصادم: زخمی شہری اسپتال میں دم توڈ بیٹھا، عسکریت پسند علاقے سے نکلنے میں کامیاب

سری لنکا: بدترین اقتصادی بحران اب خانہ جنگی میں بدل گیا

سری لنکا: بدترین اقتصادی بحران اب خانہ جنگی میں بدل گیا

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

کولگام میں میوہ باغ سے نوجوان کی لاش بر آمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »