(رام بن) ضلع رام بن کے نیل ٹاپ علاقے میں ایک آرمی جوان نے مبینہ طور پر اپنی ہی سروس رائفل سے اپنا کام تمام کر دیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’ضلع رام بن کے نیل ٹاپ علاقے میں ہفتے کی صبح ایک فوجی جوان نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنا کام تمام کردیا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ گولی کی آواز سنتے ہی وہاں موجود دوسرے فوجی اپنے ساتھی کی طرف دوڑ پڑے اور اس کو خون میں لت پت پایا۔مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ اگر چہ فوجی جوان کو نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔متوفی جوان کی شناخت روی کمار ولد رتن سنگھ ساکن روہتک ہریانہ کے بطور ہوئی ہے۔











