• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بھارت میں مسلمانوں پر ظلم ڈھائے جارہے ہیں: نیچنل کانفرنس صدر فاروق عبداللہ

نارملسی کے تمام دعوے سراب ثابت، پنڈت برادی عدم تحفظ کا شکار: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
15/05/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) نیشنل کانفرنس کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبدا للہ کا کہنا ہے کہ اہل کشمیر نے مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی مشعل کو صدیوں تک فیروزاں رکھنے کیلئے بیش بہا قربانیاں پیش کی ہیں اور آج بھی کشمیر کا اکثریتی طبقہ اپنے اقلیتی طبقہ کیساتھ شانہ بہ شانہ کھڑا ہے۔انہوں نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ جب پورے ملک میں مذہب کے نام پر خون کی ہولی کھیلی جارہی تھی اُس وقت صرف کشمیر ہی ایک ایسی جگہ تھی جہاں ایک بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور یہاں کے اکثریتی طبقے نے اقلیتوں کے مال و جان کے تحفظ کو یقینی بنایا اور ہر کسی مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ آپس میں مل جُل کر معمول کی زندگی گذارتے رہے۔ان باتوں کا اظہارڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے ہفتے کے روز اپنی رہائش گاہ پر پنڈتوں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ 1947میں جب ملک بھر میں فرقہ وارانہ فسادات جاری تھے اور چاروں طرف قتل و غارت کا سماں تھا آنجہانی گاندھی جی کو صرف اور صرف کشمیر میں روشنی کی کرن نظر آئی تھی۔نیشنل کانفرنس اقلیتی سیل کے نائب صدر شری امت کول کی صدارت میں آئے وفد نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو تفصیلاً اس بات کی جانکاری دی کہ کس طرح سے پُرامن احتجاج کررہے پنڈتوں کیخلاف طاقت کا بے تحاشہ استعمال کیا گیا اور اس دوران بچوں اور خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نئی دلی جموں وکشمیر کی زمینی حقیقت تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہے اور نہ ہی حکمران چاہتے ہیں کہ یہاں کے اصل حقائق ملک کے عوام تک پہنچ پائیں۔ یہی وجہ ہے کہ راہل بھٹ کی ہلاکت کیخلاف پُرامن احتجاج کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکمران جموں وکشمیر میں نارملسی اور حالات کی بہتری کے بلند بانگ کرتے رہتے ہیں لیکن جب زمینی صورتحال پر نظر ڈالی جاتی ہے تو حالات ان دعوﺅں کے عین برعکس نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ راہل بھٹ کا ایک تحصیل آفس میں گھس کر قتل کرنا حکمرانوں کے تمام دعوﺅں کی نفی کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ لوگ سیاحوں اور یاتریوں کی آمد کو نارملسی کا پیمانہ بنا رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ 5اگست2019کے بعد یہاں کے حالات انتہائی خراب ہوگئے ہیں۔اگر یہاں نارملسی ہوتی تو آئے روز انکاﺅنٹر، مار دھاڑ، ٹارگٹ کلنگ، تلاشیاں، بنکر اور فوج و فورسز کی اتنی بھی تعداد میں موجودگی نہ ہوتی۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ 5اگست2019سے پہلے بھی یہاں پنڈت قیام پذیر تھے اور تمام شعبوں میں نوکریاں کرتے تھے اور امن اور چین کی زندگی گزار رہے تھے لیکن آج صورتحال یہ ہے کہ یہ لوگ عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں اور اپنی نوکریاں چھوڑنے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور ایسے واقعات کو ناقابل قبول قرار دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنڈتوں کشمیری سماج کا ایک اہم حصہ ہے اور ان کے بغیر کشمیر ادھورا ہے، بدقسمتی سے 1990میں اُس وقت کے گورنر جگموہن نے ایک سازش کے تحت انہیں یہاں سے نکالا اور ان سے کہا گیاآپ کو چند ماہ کے بعد واپس لایا جائے گا لیکن آج 32سال ہونے کے بعدیہ لوگ اپنے گھروں اور آبائی وطن سے دور ہیں۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پنڈتوں کی سلامتی، سیکورٹی اور تحفظ کیلئے پی اے جی ڈی کا وفد جلد ہی لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی ہوگا ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ پنڈت ملازمین کو فی الحال شہر کے دفاتر میں تعینات کیا جائے اور انہیں وہ رہائشی سہولیات فراہم کیں جائیں جو ماضی میں جموں سے تعلق رکھنے والے سکریٹریٹ ملازمین کو دی جاتی تھیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سوپور میں سرگرم جنگجو اسلحہ وگولہ بارود سمیت گرفتار: پولیس

Next Post

شوپیاں میں گولی لگنے سے شہری ہلاک، عوامی احتجاج کے بعد واقعے کے بارے میں مجسٹریل انکوائری کا حکم

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
شوپیاں میں گولی لگنے سے شہری ہلاک، عوامی احتجاج کے بعد واقعے کے بارے میں مجسٹریل انکوائری کا حکم

شوپیاں میں گولی لگنے سے شہری ہلاک، عوامی احتجاج کے بعد واقعے کے بارے میں مجسٹریل انکوائری کا حکم

جموں وکشمیر کو اپنا درجہ واپس دلاکر ہی دم لیں گے:عمر عبداللہ کا سرنکوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب

جموں وکشمیر کو اپنا درجہ واپس دلاکر ہی دم لیں گے:عمر عبداللہ کا سرنکوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب

حد بندی کمیشن نے جموں وکشمیر کے سبھی اضلاع کے لوگوں کے جذبات اور احساسات کا خیال رکھا ہے: رویندر رینہ

کچھ طاقتیں چاہتی ہیں کہ کشمیر میں خون بہتا رہے :رویندر ر رینہ

بھارت میں مسلمانوں پر ظلم ڈھائے جارہے ہیں: نیچنل کانفرنس صدر فاروق عبداللہ

کشمیر فائلز فلم بے بنیاد ہے،اس نے ملک اور یہاں کے نوجوانوں میں نفرت پیدا کی: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

بانڈی پورہ میں خاتون سمیت 7 ملی ٹنٹ اعانت کار گرفتار، چھ گاڑیاں اور اسلحہ وگولہ باورد ضبط :پولیس کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »