(سرینگر) لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ہوم سائنس کے شعبہ کی پروفیسر نیلوفر خان کو کشمیر یونیورسٹی کا نیا وائس چانسلر مقرر کیا ہے۔ منوج سنہا نے کشمیر اور جموں یونیورسٹیز ایکٹ 1969 کے سیکشن 12 کے تحت پروفیسر نیلوفر خان کو یونیورسٹی کا نیا وائس چانسلر مقرر کیا۔ واضح رہے کہ ایل جی منوج سنہا کشمیر یونیورسٹی کے چانسلر ہیں۔پروفیسر نیلوفر خان کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ ہوم سائنس میں بھی اپنے فرائض انجام دے چکی ہیں۔ پروفیسر نیلوفر خان کشمیر یونیورسٹی میں بحیثیت پہلی خاتوں وی سی کے طور اپنے فرائض انجام دیں گی۔ پروفیسر نیلوفر خان تین برس کی مدت تک کشمیر کے وائس چانسلر کے طور اپنے فرائض انجام دیں گی، جس کی مدت عہدہ سنھبالنے کے دن سے شروع ہو گی۔