(راجوری) جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبدا للہ نے جمعرات کے روز کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد جموں وکشمیر میں بہت کچھ بدلا، لیکن اگر یہ بدلاﺅ بہتری کیلئے آیا ہوتا تو ہم آج مسکرا رہے ہوتے اور خوشی میں جشن منا رہے ہوتے لیکن اس بدلاﺅ سے یہاں کے عوام کو کوئی فاہدہ نہیں ہوا بلکہ یہ بدلاﺅ تباہی ، بربادی، بے چینی ، غیر یقینیت اور بدامنی کا سبب بنا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری ریاست، ریاست نہیں، ہماری ریاست کے ٹکڑے ہوئے،یہاں امن اور بھائی چارہ کہیں نہیں، تعمیر و ترقی کہیں نہیں۔ ایسی صورتحال میں جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کی یہی کوشش رہے گی یہاں کے عوام کو اس دلدل سے نکال سکیں. ان باتوں کا اظہار موصوف نے کالا کوٹ میں ایک بھاری عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔