(جموں) سالانہ امر ناتھ یاترا کے سلسلے میں پولیس، فوج اور سراغ رساں ایجنسیوں سے وابستہ آفیسران نے سیکورٹی انتظامات کا ایک علیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔جموں میں قائم دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیوندر آنند نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہاکہ جنرل آفیسر کمانڈنگ وائٹ کارپس لیفٹیننٹ جنرل منجندر سنگھ، اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ اور سراغ رساں ایجنسی سے وابستہ آفیسران نے نگروٹہ جموں میں سالانہ امر ناتھ جی یاترا کے سلسلے میں اُٹھائے جارہے اقدامات کا بھر پور جائزہ لیا۔ترجمان نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران آفیسران نے پولیس، سیکورٹی فورسز اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں سے وابستہ افسران و اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ یاترا کے دوران باہمی تال میل کو بنائے رکھیں.