(رام بن) ضلع رام بن میں سرینگر جموں شاہراہ پر زیر تعمیر ٹنل کا ایک حصہ منہدم ہونے سے چار مزدور زخمی ہوگئے جب کہ 10 ملبے کے نیچے پھنس گئے تھے جن میں سے دو لاشیں برآمد کی گئی ہیں، ایک نعش کو جمعہ کے دن ہی نکال لیا گیا تھا جب کہ جب کہ اب سے کچھ دیر قبل دوسری لاش خونی نالہ کے ٹنل کے ملبے سے برآمد ہوئی ہے۔ لاش کو شناخت کے لیے ڈی ایچ رام بن منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب آٹھ افراد اب بھی ملبہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دوسری نعش بھی برآمد کی گئی ہے، جب کہ آٹھ افراد اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سرینگر جموں شاہراہ پر خونی نالہ کے نزدیک زیر تعمیر چار لین والی ٹنل کا ایک حصہ درمیانی شب کو گر آیا جس کی وجہ سے وہاں پر کام میں مصروف 13 مزدور پھنس گئے تھے۔