• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
صحافی فہد شاہ کی تحویل جے آئی سی جموں منتقل

صحافی فہد شاہ کی تحویل جے آئی سی جموں منتقل

by امت ڈیسک
24/05/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک : پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت زیر حراست صحافی فہد شاہ کی تحویل کو ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کی طرف سے ایک کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں جوائنٹ انٹروگیشن سینٹر (جے آئی سی) جموں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق "یہ معاملہ 11 سال قبل فہد کی آن لائن نیوز میگزین ( thekashmirwalla.com) پر ایک پی ایچ ڈی اسکالر کی جانب سے لکھے گئے مضمون سے متعلقہ ہے۔ اس اسکالر کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ 6 نومبر 2011 کو شائع ہونے والا یہ مضمون "انتہائی اشتعال انگیز، فتنہ انگیز اور جموں و کشمیر میں بدامنی پھیلانے کے ارادے سے لکھا گیا ہے۔”

وہیں تیسرے ایڈیشنل سیشن جج، جموں کی طرف سے 18 مئی کو ایک حکم جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ پوچھ گچھ کے دوران، مصنف/ اسکالر (عبدالعلا فاضلی) نے "دی شاکلس آف سلوری ویل بریک” کے عنوان سے مضمون لکھنے سے انکار کیا ہے، لہٰذا، ” تحقیقاتی ایجنسی حقائق سامنے لانے کے لیے ‘thekashmirwalla.com’ کے ایڈیٹر انچیف (فہد شاہ) کی تحویل ضروری ہے۔” تین اضلاع پلوامہ، شوپیاں اور سرینگر کی طرف سے مختلف مقدمات میں گرفتار کیے جانے کے بعد شاہ کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ یہ پانچواں معاملہ ہے جس میں ان پر مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اب جے آئی سی میں ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

فہد کے بڑے بھائی عاقب شاہ کا کہنا ہے کہ "میرے بھائی فہد شاہ کو کشمیر والا میں 2011 میں عبدالعلا فاضلی کے لکھے ہوئے ایک مضمون کے لیے ریمانڈ پر لیا گیا ہے۔ جہاں تک پی ایچ ڈی اسکالر کا تعلق ہے تو ان کی مختلف مطبوعات میں تحریریں موجود ہیں۔ حیرت ہے کہ ان ایڈیٹرز کو طلب یا ان سے پوچھ گچھ کیوں نہیں کی جاتی؟” واضح رہے کہ 33 سالہ شاہ مارچ 2022 سے ڈسٹرکٹ جیل کپواڑہ میں قید تھے۔ اس کے بعد ان کی تین بار گرفتاری ہوئی اور دو بار ضمانت ملی۔ شاہ کے خلاف پی ایس اے کے ڈوزیئر میں کہا گیا ہے کہ وہ "صحافت کی اخلاقیات کے خلاف کام کر رہے ہیں” اور "ملک دشمن مواد پوسٹ کر کے پیشے کا غلط استعمال کرتے ہیں جس سے ملک کی خودمختاری اور اتحاد پر منفی اثر پڑتا ہے۔”

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سری نگر میں 53 سالہ شخص نے دریا میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کیا

Next Post

این وائی سی ملازمین کا سرینگر میں زبردست احتجاج

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
این وائی سی ملازمین کا سرینگر میں زبردست احتجاج

این وائی سی ملازمین کا سرینگر میں زبردست احتجاج

جنگجو اب بڑی بندوقوں کے بجائے پستول استعمال کر رہے ہیں:حکام

جنگجو اب بڑی بندوقوں کے بجائے پستول استعمال کر رہے ہیں:حکام

نوکریوں کی برطرفی کے فیصلے کو واپس لیا جائے،محبوبہ مفتی

میڈل ہٹانے سے شیخ عبداللہ کی شخصیت متاثر نہیں ہوگی : محبوبہ مفتی

پولیس گیلنٹری میڈل سے شیر کشمیر کی شبیہ کو ہذف کرنا حکمرانوں کی تنگ نظری اور فرقہ پرست ذہنیت کی عکاسی: نیشنل کانفرنس

پولیس گیلنٹری میڈل سے شیر کشمیر کی شبیہ کو ہذف کرنا حکمرانوں کی تنگ نظری اور فرقہ پرست ذہنیت کی عکاسی: نیشنل کانفرنس

صورہ حملہ: زخمی پولیس اہلکار دم توڑ بیٹھا

صورہ حملہ: زخمی پولیس اہلکار دم توڑ بیٹھا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »