سرینگر: دہلی کی ایک عدالت کی جانب سے کشمیری علیحدگی پسند رہنما یاسین مَلِک کو عسکریت پسندی فنڈنگ کے معاملے میں سزا آج سنائی جائے گی۔ وہی مائسمہ میں واقع اُن کی رہائش گاہ پر رشتہ دارروں اور پڑوسیوں نے احتجاج کرتے ہوئے نعرے لگائے۔ جہاں عدالت کے فیصلہ کا انتظار کرتے ہوئے یاسین مَلک کی بہن نے قرآن کی تلاوت کی، وہیں پڑوسی اور رشتےدار انہیں رہا کیے جانے کی مانگ کرتے نظر آئے۔
اطلاعات کے مطابق نوجوانوں نے پولیس پر پھتر بازی کی، وہیں فورسز نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ تازہ اطلاع کے مطابق علاقے میں حالات گشیدہ بنے ہوئے ہیں۔