امت نیوز ڈیسک // عسکری فنڈنگ کیس میں قصوروار کشمیر کے علیحدگی پسند لیڈر یاسین ملِک کو این آئی اے کورٹ نے سزا سنائی ہے۔کورٹ نے یاسین ملک کو یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت آج کشمیری علیحدگی پسند رہنما یاسین ملک کے لیے سزا کی مقدار کے بارے میں اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ عسکری فنڈنگ کیس میں قصوروار کشمیر کے علیحدگی پسند لیڈر یاسین ملِک کو این آئی اے کورٹ میں پیش کیا گیا۔ جہاں این آئے اے نے یاسین ملک کو یاسین ملک کو یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
یاسین ملک نے عسکری فنڈنگ کے معاملے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (یو اے پی اے) کے تحت تمام الزامات کا اعتراف کیا تھا۔ خصوصی جج پروین سنگھ نے 19 مئی کو ملِک کو مجرم قرار دیا تھا اور این آئی اے کو ہدایت کی تھی کہ وہ اس کی مالی صورتحال کا جائزہ لیں تاکہ جرمانے کی رقم کے حوالے سے فیصلہ کیا جا سکے۔وہیں آج سرینگر کے مختلف علاقوں بشمول یاسین ملِک کے رہائشی علاقے مائسمہ میں ہڑتال جیسی صورتحال دیکھی جا رہی ہے۔سکیورٹی کی بھاری نفری شہر سرینگر کے حساس علاقوں میں تعینات کی گئی ہیں۔ سرینگر کے کئی علاقوں میں دکانیں بند ہیں، عوام کی آمد و رفت اور سڑکوں پر نقل و حرکت بہت کم دکھائی دے رہی ہے۔ اس پیچ مائسمہ مین یاسین ملک کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی ہوا ہے۔ وہیں نوجوانوں نے فورسز پر پھر بازی کی ہے۔ فروسز نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا ہے۔وہیں سرینگر میں کچھ مواصلاتی کمپنوں نے موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی ہیں۔