امت نیوز ڈیسک //نامعلوم بندوق برداروں نے آج شام وسطی کشمیر کے چاڈورہ قصبے میں ایک خاتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ سرکاری ذرائع نے خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز ٹرسٹ کو بتایا کہ مشتبہ عسکریت پسندوں نے چاڈورہ میں ایک لڑکی پر فائرنگ کی جس کی شناخت عنبرین بھٹ دختر خضر بھٹ کے طور پر کی گئی جو ایک ٹی وی آرٹسٹ ہے ۔ حملے میں خاتون کا دس سالہ بھتیجا زخمی ہو گیا ہے ۔لواحقین نے متاثرہ کو اسپتال منتقل کیا تاہم وہ اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک ٹیم کو موقع پر روانہ کر دیا گیا ہے۔