منڈی// پیر کے روز ضلع پونچھ کے سرحدی علاقہ ساوجیاں کے مکھیاری علاقے میں ایک بارودی سرنگ دھماکہ ہوا، جس میں ایک آرمی میجر زخمی ہو گیا۔
دفاعی زرائع کے مطابق ساوجیاں سکٹر میں حدِ متارکہ کے علاقہ مکھیاری میں فوج کی چالیس آرآر کے جوان معمول کی پٹرولنگ پر تھے ۔
اس دوران اچانک فوجی میجر کا پائوں ایک بارودی سرنگ پر پڑگیا جس کی وجہ سے دھماکہ ہو گیا۔
دفاعی زرائع کے مطابق بارودی سرنگ دھماکے میں فوج کی چالیس آر آر سے تعلق رکھنے والا ایک میجر شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی کی شناخت انوپم ککر کے طور پر ہوئی ہے جنہیں بعد ازاں ہیلی کاپٹر کے زریعہ علاج و معالجہ کے لیے سرینگر لے جایا گیاہے، جہاں پر فوجی ہسپتال میں وہ زیرِ علاج ہیں۔