امت نیوز ڈیسک /// جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے سربراہ بھیم سنگھ کا آج مختصر علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا۔ جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے صدر پروفیسر بھیم سنگھ کا چھ اپریل سے ڈاکٹر سشیل شرما کی نگرانی میں جموں کے سپرسپیشلٹی اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔ ان کے کئی طبی ٹیسٹ کئے گئے اور ان کی حالت میں بہتری نہیں آرہی تھی۔ پروفیسر بھیم سنگھ کا طویل علالت کے بعد منگل کو جموں میں ان کی رہائش گاہ پر 80 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے عہدیداروں نے بتایا کہ سنگھ کو آج صبح 8:45 بجے کے قریب ہسپتال میں مردہ لایا گیا تھا۔ بھیم سنگھ کی پیدائش 17 اگست 1941 میں ہوئی وہ سپریم کورٹ میں پریکٹس کرنے والے ایک نامور وکیل تھے اور جموں و کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی (JKNPP) کے بانی اور چیف سرپرست بھی رہے۔بتا دیں کہ نیشنل پینتھرس پارٹی کے سربراہپروفیسر بھیم سنگھ کی گزشتہ کئی ماہ سے طبیعت ٹھیک نہیں تھی، جس کے بعد آج وہ انتقال کر گئے۔ جموں و کشمیر کے رام نگر علاقے میں پیدا ہوئے بھیم سنگھ نے 1982 میں اپنی بیوی جے مالا کے ساتھ مل کر پینتھرس پارٹی کی بنیاد رکھی۔ وہ 30 سال تک پارٹی چیئرمین رہے۔ 2012 میں انہوں نے اپنی جگہ اپنے بھتیجے ہرش دیو سنگھ کو نامزد کیا۔ انہوں نے گزشتہ سال فعال قیادت میں واپسی کی، جب وہ پینتھرز پارٹی کے صدر منتخب ہوئے..