• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
’آدھار‘ کی فوٹو کاپی کا غلط استعمال: انتباہ کے دو دن بعد حکومت نے ایڈوائزری واپس لی

’آدھار‘ کی فوٹو کاپی کا غلط استعمال: انتباہ کے دو دن بعد حکومت نے ایڈوائزری واپس لی

by امت ڈیسک
01/06/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

27 مئی کو یو آئی ڈی اے آئی کے بنگلورو ریجنل آفس نے ایک پریس ریلیز میں آدھار ہولڈرز کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے کارڈ کی فوٹو کاپی کسی بھی ادارے کے ساتھ شیئر نہ کریں، کیونکہ اس کے غلط استعمال کا امکان ہے۔ اب اسے واپس لیتے ہوئے الکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت نے کہا کہ آدھار آئی ڈی کی تصدیق کے نظام نے آدھار ہولڈرز کی شناخت اور رازداری کے تحفظ کے لیے خاطر خواہ بندوبست کیے ہیں۔

(نئی دہل) مرکزی حکومت نے یو آئی ڈی اے آئی کی اس ایڈوائزری کو واپس لے لیا ہے جس میں عام لوگوں کو اپنے ‘آدھار’ کی فوٹو کاپی کسی بھی ادارے کے ساتھ شیئر کرنے کے خلاف خبردار کیا گیا تھا۔ حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یونک آئی ڈی استعمال کرتے ہوئے ‘کامن سینس’ کااستعمال کریں۔  اس سے قبل 27 مئی کو یو آئی ڈی اے آئی کے بنگلورو ریجنل آفس نے ایک پریس ریلیز جاری کی تھی جس میں آدھار رکھنے والوں کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ اپنے آدھار کارڈ کی فوٹو کاپی کسی بھی ادارے کے ساتھ شیئر نہ کریں کیونکہ اس کے غلط استعمال کا امکان ہے۔

بنگلورو میں یو آئی ڈی اے آئی کے ریجنل آفس کی طرف سے جاری ایک ریلیز میں عام لوگوں سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے آدھار کی فوٹو کاپی کسی بھی ادارے کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ اس میں متبادل کے طور پر آدھار نمبر کے آخری چار ہندسوں کی نمائندگی کرنے والے آدھار کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، اس کے علاوہ پریس ریلیز میں لوگوں کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ اپنے آدھار کارڈ کی کاپیاں ‘انٹرنیٹ کیفے/کیوسک’ وغیرہ پر ڈاؤن لوڈ نہ کریں، اور انہیں یہ یقینی بنانے کو کہا گیا تھا کہ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو اس کی کاپیاں ہٹا دیں۔اس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ یو آئی ڈی اے آئی سے حاصل کردہ ‘یوزرلائسنس’ کے بغیر نجی اداروں کو کسی فرد کی شناخت قائم کرنے کے لیے آدھار کارڈ کی کاپیاں جمع کرنے یا اپنے پاس رکھنے کی اجازت نہیں ہے اور ایسا کرنا آدھار ایکٹ، 2016 کی خلاف ورزی ہے۔تاہم، 29 مئی کو الکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت نے اسے واپس لے لیا۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ وہ آدھار کی فوٹو کاپیوں کو شیئر نہ کرنے کی ایڈوائزری والی پریس ریلیز کو واپس لے رہی ہے کیونکہ اس کی غلط تشریح کی جا سکتی ہے۔

وزارت نے کہا، پچھلی پریس ریلیز میں لوگوں کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ اپنی آدھار کاپی کسی بھی ادارے کے ساتھ شیئر نہ کریں کیونکہ اس کا غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس کے بجائے آدھار نمبر کے صرف آخری چار ہندسوں کی نمائندگی کرنے والے آدھار (ماسکڈ آدھار) کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس میں آدھار نمبر کے پہلے آٹھ ہندسے چھپے رہتے ہیں اور صرف آخری چار ہندسے ہی نظر آتے ہیں۔ لیکن اس ریلیز کی غلط تشریح کے خدشے کے پیش نظر اسے واپس لیا جاتا ہے۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ یو آئی ڈی اے آئی کے ذریعہ جاری کردہ آدھار کارڈ رکھنے والوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے آدھار نمبر کو استعمال کرنے اور اسے دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے میں کامن سینس سے کام لیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آدھار آئی ڈی کی تصدیق کے نظام نے آدھار رکھنے والے کی شناخت اور رازداری کے تحفظ کے لیے خاطر خواہ بندوبست کیے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سدھو موسی والا کا قتل:مبئی پولیس نےبڑھائی سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی

Next Post

پلوامہ میں سی آر پی ایف اہلکار بے ہوش ہو کر دم توڑ گیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
پلوامہ میں سی آر پی ایف اہلکار بے ہوش ہو کر دم توڑ گیا

پلوامہ میں سی آر پی ایف اہلکار بے ہوش ہو کر دم توڑ گیا

استانی کی ہلاکت سے دکھتا ہے کہ کشمیر میں کتنا امن ہے: فاروق عبداللہ

استانی کی ہلاکت سے دکھتا ہے کہ کشمیر میں کتنا امن ہے: فاروق عبداللہ

مسئلہ کشمیر پر خاموشی نہیں، مسلسل کارروائی جاری ہے: جے پی نڈا

مسئلہ کشمیر پر خاموشی نہیں، مسلسل کارروائی جاری ہے: جے پی نڈا

پلوامہ میں سی آر پی ایف اہلکار بے ہوش ہو کر دم توڑ گیا

بھدرواہ میں ایس پی او کی لاش برآمد

کشمیر ی پنڈتوں کی ٹارگیٹ کلنگ کے بڑھتے واقعات ، لیفٹنٹ گورنر کی سربراہی میں میٹنگ منعقد

کشمیر ی پنڈتوں کی ٹارگیٹ کلنگ کے بڑھتے واقعات ، لیفٹنٹ گورنر کی سربراہی میں میٹنگ منعقد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »