(ممبئی) ممبئی پولیس نے گلوکار اور کانگریس رہنما سدھو موسی والا کے قتل کے بعد بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی ہے۔ حال ہی میں گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کے قتل کیس نے پوری انڈسٹری کو چونکا دیا ہے۔ اب سدھو موسی والا قتل کیس کے چند روز بعد ممبئی پولیس نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔ یاد رہے لارنس بشنوئی کے گولڈی برار نے موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کی۔ یہ گینگ وہی ہے جو کئی سال قبل بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے چکا ہے۔ اس معاملے کو لے کر ممبئی پولیس ایک بار پھر الرٹ ہوگئی ہے اور سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ ہم نے سلمان خان کی سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ پولیس ان کے اپارٹمنٹ کے ارد گرد موجود رہے گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ راجستھان سے آنے والے گینگ کی طرف سے کوئی مذموم سرگرمیاں نہ کی جائیں۔. لارنس بشنوئی نے مبینہ طور پر کالے ہرن کے شکار کیس میں سلمان خان کو قتل کرنے کی سازش رچی تھی۔ بشنوئی برادری کالے ہرن کو مقدس مانتی ہے اور اس کے شکار پر سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ سنہ 2008 میں عدالت کے باہر لارنس بشنوئی نے کہا تھا کہ وہ سلمان خان کو جودھ پور میں قتل کر دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ‘ابھی تک میں نے کچھ نہیں کیا لیکن جب میں سلمان خان کو ماروں گا تو پتہ چلے گا۔