امت نیوز ڈیسک: ڈسٹرکٹ پولیس لائن پلوامہ میں تعینات سی آر پی ایف کا ایک جوان بدھ کو بے ہوش ہونے کے بعد دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس لائن پلوامہ میں تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار بے ہوش ہو گیا جس کے بعد اسے علاج کے لئے ضلع ہسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا۔تاہم انہیں مزید علاج کے لئے ضلع ہسپتال پلوامہ سے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ریفر کیا گیا تاہم وہاں پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
متوفی کی شناخت سی آر پی ایف 182 بٹالین کے ہیڈ کانسٹیبل شیو شنکر کے بطور ہوئے ہے جبکہ اس سلسلے میں 174 سی آر پی سی کے تحت تفتیش شروع کردی گئی ہیں۔