امت نیوز ڈیسک // جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے میر بازار علاقے میں جمعرات کی صبح ایک شخص ٹرین کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ- سادورہ سیکشن میں چھڑہامہ کے نزدیک ایک شخص ٹرین کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں اس کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ متوفی شخص کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔