امت نیوز ڈیسک // مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ میٹنگ جاری ہے۔اس میٹنگ میں قومی سلامتی مشیر اجیت دووال، جموں وکشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ بھی شریک ہوں گے۔یونین ہوم سکریٹری اجے بھلا، سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ڈائریکٹر جنرل کلدیپ سنگھ بارڈر سیکورٹی فورس کے چیف پنکج سنگھ کے اس میٹںگ میں شریک ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ میٹنگ کشمیرمیں کچھ دن قبل کشمیری پنڈتوں پر حملے کے بعد پیدا ہوئی صورتحال پر غور کرنے کے سلسلے میں ہورہی ہے۔ اس سے قبل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال اور بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سربراہ سامنت گوئل اور دیگر سینیئر افسران کے ساتھ جموں و کشمیر کی سکیورٹی انتظامات کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ یہ میٹنگ جموں و کشمیر میں ٹارگیگ کلنک کے سلسلے میں ہوئی تھی۔