// کشمیر میں حالیہ شہری ہلاکتوں کے بعد جنگجووں اور اُن کے معاونین کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کا آغاز ہو چکا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے نئی دہلی میں وزیر داخلہ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ ہائبرڈ ملی ٹینٹوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سیکورٹی فورسز نے جموں اور کشمیر میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ایک درجن کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔









