• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جے شنکر نے نئی دہلی میں ایرانی ہم منصب کا خیرمقدم کیا

جے شنکر نے نئی دہلی میں ایرانی ہم منصب کا خیرمقدم کیا

by امت ڈیسک
08/06/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک // وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بدھ کو اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی۔ دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت متوقع ہے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بدھ کے روز ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دورہ کرنے والے وزیر اور ہندوستانی حکام کے درمیان ہونے والی بات چیت سے تہران اور نئی دہلی کے درمیان قریبی تعلقات کی عکاسی ہوگی۔ جے شنکر نے فارسی اور انگلش زبانوں میں ٹویٹ کیا کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا نئی دہلی میں خیرمقدم۔ آج کی ہماری بات چیت ہمارے قریبی اور دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرے گی۔

ایران کے وزیر خارجہ عبداللہیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے مقصد سے ہندوستان کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ "بھارت کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو وسعت دینا اور علاقائی مسائل اور بین الاقوامی پیش رفت کے حوالے سے تعاون پر اسٹریٹجک مشاورت کرنا ہے”۔

پیغمبراسلامﷺ کی شان میں گستاخی، قطر، کویت کے بعد ایران نے بھی بھارتی سفیر کو طلب کیاایرانی وزیر خارجہ کا دورہ بھارت ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب بی جے پی کے دو سابق عہدیداروں کی طرف سے پیغمبر اسلامﷺ کے بارے میں کئے گئے متنازع ریمارکس پر مغربی ایشیائی ممالک میں غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس معاملے میں عرب ممالک کے شدید ردعمل کے بعد اسلامی تعاون تنظیم کے کسی رکن ملک کے سینئر وزیر کی جانب سے بھارت کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق عبداللہیان نئی دہلی میں ملاقاتوں کے بعد ممبئی اور حیدرآباد بھی جائیں گے۔ایران کے ساتھ بھارت کے تعلقات منفرد اور تاریخی ہیں۔ ایران ایک اہم پارٹنر اور قریبی پڑوسی ہے۔ 2021-22 کے دوران دو طرفہ تعلقات میں کافی تیزی آئی۔ جے شنکر نے دو بار تہران کا دورہ کیا اور ایرانی قیادت کے ساتھ تعمیری ملاقاتیں کیں۔ دونوں ممالک نے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں اپنی مصروفیات کو جاری رکھا اور اپریل 2021 میں صحت پر مشترکہ ورکنگ گروپ (JWG) کا اجلاس منعقد ہوا۔

جے شنکر نے منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری میں بھی شرکت کے لیے ایران کا دورہ کیا۔ انہوں نے حکومت ایران کی دعوت پر تہران کا دورہ کیا۔ انہوں نے اعلی ایرانی قیادت کے ساتھ تعمیری ملاقاتیں کیں اور شاہد بہشتی ٹرمینل اور چابہار بندرگاہ کی ترقی سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

متھالی راج نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Next Post

منوج سنہا نے مہلوک ٹیچر کے اہل خانہ سے ملاقا ت کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
Next Post
منوج سنہا نے مہلوک ٹیچر کے اہل خانہ سے ملاقا ت کی

منوج سنہا نے مہلوک ٹیچر کے اہل خانہ سے ملاقا ت کی

مزید دو سو کشمیری پنڈت اساتذہ کی سرینگر ٹرانسفر

مزید دو سو کشمیری پنڈت اساتذہ کی سرینگر ٹرانسفر

میلہ کھیر بھوانی انتہائی مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا

میلہ کھیر بھوانی انتہائی مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا

بی ایس ایف جوانوں نے مشتبہ پاکستانی ڈرون پر فائرنگ کردی

بی ایس ایف جوانوں نے مشتبہ پاکستانی ڈرون پر فائرنگ کردی

مزید200 کشمیری مائیگریٹ پنڈت ملازمین کے تبادلے

مزید200 کشمیری مائیگریٹ پنڈت ملازمین کے تبادلے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »