• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
موجودہ حکومت گوڈسے کا کشمیر بنانا چاہتی ہے: محبوبی مفتی کی مودی حکومت پر سخت تنقید

فائل فوٹو

ہرسیاسی جماعت انتخابات میں حصہ لینے کے لئے ہمیشہ تیار ہوتی ہے: محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
08/06/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سری نگر// پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت انتخابات میں حصہ لینے کے لئے ہمیشہ تیار ہوتی ہے۔

حالیہ ہلاکتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وادی میں لوگ خاص طور پر پنڈت برادری کے لوگ سہمے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میلہ کھیر بھوانی میں عقیدت مندوں کی کم تعداد میں شرکت کرنا اسی ڈر کا نتیجہ ہے۔

موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’حالیہ ہلاکتوں سے لوگ خاص طور پر پنڈت برادری کے لوگ سہمے ہوئے ہیں ان کو ٹرانزٹ کیمپوں میں بند کر دیا گیا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے خوف کے ماحول کی وجہ سے ہی میلہ کھیر بھوانی میں اس سال کم تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

بی جے پی کی ترجمان کی پیمبر اسلام (ص) کے خلاف نا زیبا الفاظ استعمال کرنے کے حوالے سے پوچھے جانے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی کی ترجمان نے امت مسلمہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے اس سے دنیا بھر کے مسلمان تکلیف میں ہیں۔

انہوں نے کہا: ’پیمبر اسلام(ص) کے خلاف نازیبا الفاظ کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کر سکتا ہے لیکن پچھلے کئی برسوں سے بی جے پی مسلمانوں کے خلاف ایک ماحول تیار کر رہا ہے کہ ان کو کیا پہننا ہے کیا کھانا ہے‘۔

القاعدہ کی دھمکی کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’میں کسی بھی قسم کی دھمکی کی مذمت کرتی پوں لیکن اس دھمکی سے بی جے پی کو یہ موقعہ ملے گا کہ وہ اپنے اس بیانیے کو جاری رکھے کہ ملک میں ہندو خطرے میں ہیں‘۔

انہوں نے کہا: ’بی جے پی نے اپنی پارٹی کے ترجمان کے خلاف اس وقت تک کوئی کارروائی نہیں کی جب تک مسلمان ممالک نے غصے کا اظہار کیا اور ہندوستان کی چیزوں کا بائیکاٹ کرنے کی بات کی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے لوگوں کو باہر کے ممالک میں عزت کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے کہ یہ لوگ ایک سیکولر ملک سے تعلق رکھتے ہیں لیکن اس طرح کی باتوں سے ملک کی شبیہ کو نقصان پہنچے گا۔

انتخابات کے بارے میں پوچھے جانے پر سابق وزیر اعلیٰ نے کہا: ’جب بھی الیکشن ہوں گے تو کوئی بھی سیاسی پارٹی ان میں حصہ لینے کے لئے ہمیشہ تیار ہوتی ہے‘۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایران میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

Next Post

متھالی راج نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
Next Post
متھالی راج نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

متھالی راج نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

جے شنکر نے نئی دہلی میں ایرانی ہم منصب کا خیرمقدم کیا

جے شنکر نے نئی دہلی میں ایرانی ہم منصب کا خیرمقدم کیا

منوج سنہا نے مہلوک ٹیچر کے اہل خانہ سے ملاقا ت کی

منوج سنہا نے مہلوک ٹیچر کے اہل خانہ سے ملاقا ت کی

مزید دو سو کشمیری پنڈت اساتذہ کی سرینگر ٹرانسفر

مزید دو سو کشمیری پنڈت اساتذہ کی سرینگر ٹرانسفر

میلہ کھیر بھوانی انتہائی مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا

میلہ کھیر بھوانی انتہائی مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »