/ وسطی ضلع گاندربل کے تولہ ملہ گاؤں میں واقع مشہور ماتا کھیر بھوانی مندر میں بدھ کے روز سالانہ ’میلہ کھیر بھوانی‘ انتہائی تزک و احتشام اور مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا۔
گزشتہ دو برسوں کے دوران مذکورہ میلے کی تقریبات اور عقیدت مندوں کی گہماگہمی کورونا لاک ڈاؤن کے باعث متاثر ہوئی تھی۔
سال گذشتہ گرچہ لوگوں کی تھوڑی بہت تعداد مندر پر حاضر ہوئی تھی لیکن سال 2020 میں اس موقعے پر صرف مندر کے منتظمین اور کچھ سرکاری عہدیداروں نے ہی روایتی پوجا پاٹ میں حصہ لیا تھا۔









