• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بی ایس ایف جوانوں نے مشتبہ پاکستانی ڈرون پر فائرنگ کردی

بی ایس ایف جوانوں نے مشتبہ پاکستانی ڈرون پر فائرنگ کردی

by امت ڈیسک
09/06/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

جموں: بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جمعرات کی علی الصبح جموں میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک مشتبہ پاکستانی ڈرون پر فائرنگ کی، جس سے اسے پیچھے ہٹنا پڑا۔ افسران نے یہ معلومات دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے کی مکمل تلاشی لی جا رہی ہے تاکہ اگر ڈرون نے کوئی ہتھیار گرایا یا دھماکہ کیا تو اس کا فوری پتہ لگایا جا سکے۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے کہا کہ صبح تقریباً 4.15 بجے ارنیا علاقے میں ایک لائٹ آن اور آف کرتی ہوئی دیکھی گئی، جس پر ڈرون ہونے کا شبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے تقریباً 300 میٹر کی بلندی پر اڑنے والی چیز پر فوری گولی چلائی، جس سے اسے واپس جانے پر مجبور ہونا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ جموں خطے میں بین الاقوامی سرحد پر ڈرون کے ذریعے پاکستان اور عسکری تنظیموں کو اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کی اسمگلنگ کے واقعات کے بارے میں سیکورٹی فورسز چوکس ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے حال ہی میں جموں، کٹھوعہ اور سامبا سیکٹر میں کئی ڈرونز کو مار گرایا ہے، جن میں رائفلیں، آئی ای ڈی، منشیات اور سٹک بم ملے ہیں۔ پولیس نے پیر کو جموں کے اکھنور سرحدی علاقے میں ڈرون کے ذریعے گرائے گئے تین مقناطیسی آئی ای ڈیز بھی برآمد کیے۔ بی ایس ایف نے ہی اس ڈرون کو مار گرایا تھا۔ اس سے قبل 29 مئی کو پولیس نے کٹھوعہ ضلع کے راج باغ علاقے میں ڈرون کے ساتھ سات سٹک بم اور کئی انڈر بیرل گرینیڈ (یو بی جی) برآمد کیے تھے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

میلہ کھیر بھوانی انتہائی مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا

Next Post

مزید200 کشمیری مائیگریٹ پنڈت ملازمین کے تبادلے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
مزید200 کشمیری مائیگریٹ پنڈت ملازمین کے تبادلے

مزید200 کشمیری مائیگریٹ پنڈت ملازمین کے تبادلے

سابق امریکی صدور کے مشہور نظریئے

سابق امریکی صدور کے مشہور نظریئے

نسل نو ،کامیابی کا راز

نسل نو ،کامیابی کا راز

روزانہ پانچ کلوگرام سونا پہننے والا ویت نامی نوجوان

روزانہ پانچ کلوگرام سونا پہننے والا ویت نامی نوجوان

سوڈان میں بچے کے قتل کے الزام میں گائے گرفتار

سوڈان میں بچے کے قتل کے الزام میں گائے گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »