بارہمولہ//شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا۔
گلمرگ کے روشنی آرمی پکٹ میں 10 اور 11 جون کی درمیانی رات میں بجلی گری۔
ذرائع نے خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز ٹرسٹ کو بتایا کہ 18 راشٹریہ رائفلز کا ایک فوجی سپاہی جس کی شناخت 32 سالہ لوکندر سنگھ کے طور پر کی گئی تھی روشنی پکٹ پر آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہو گیا۔
ایک پولیس اہلکار نے آسمانی بجلی گرنے سے فوجی جوان کی موت کی تصدیق کی۔