سری نگر// سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں ہفتہ کی دوپہر ایک زبردست آگ بھڑک اٹھی ہے، جس کے بعد مریضوں کو باحفاظت دوسری وارڈوں میں منتقل کیا گیا ہے وہیں آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا کہ آگ ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے وارڈ نمبر 16 سے لگی۔
انہوں نے کہا کہ فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
تاہم حکام نے کہا کہ مریضوں کو بچا لیا گیا ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے.