/جموں وکشمیر پولیس نے ڈورو شاہ آباد اننت ناگ میں دو افراد کو پستول اور دیگر قابل اعتراض مواد سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس نے ہفتے کے روز ڈورو شاہ آباد اننت ناگ میں ناکہ لگایا جس دوران دو افراد جن کی شناخت راہل احمد ملک ولد گلزار احمد ملک اور شبیر احمد راتھر ولد غلام حسن راتھر ساکنان محمود آباد کے بطور ہوئی ہے کو روک کر اُن کی جامہ تلاشی لی جس دوران اُن کے قبضے سے ایک پستول ، ایک میگزین ، گیارہ پستول گولیوں کے راونڈ برآمد ہوئے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 51کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔