پلوامہ: تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے دربگام علاقے میں سکیورٹی فوسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جاری تصادم میں ایک عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر کارروائی شروع کی۔ سکیورٹی فورسز کے عسکریت پسندوں کے قریب پہنچنے پر سرچ آپریشن انکاؤنٹر میں تبدیل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔پلوامہ میں انکاؤنٹر شروعموقع پر دونوں جانب سے گولیوں کا تبادلہ جاری ہیں۔ قبل ازیں کشمیر پولیس زون نے افیشل ٹویٹر پر انکاؤنٹر کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے لکھا کہ پلوامہ کے دربگام علاقے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فوسز کے درمیان انکاؤنٹر جاری ہے۔