امت نیوز ڈیسک // سری نگر بانڈی پورہ شاہراہ پر بازی پورہ علاقے کے قریب ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر بائیسکل پر سوار 13 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔
جی این ایس تک پہنچنے والی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ مدثر احمد (عرف عیان) ولد محمد رفیق ساکن کنائے محلہ، بانڈی پورہ کے سدر کوٹ بالا کو ویگن آر نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ نوجوان کو بعد ازاں قریبی اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار نے جی این ایس کو بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اس کے علاوہ اس واقعہ میں ملوث گاڑی کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔ "اس سلسلے میں قانون کے متعلقہ سیکشنز کے تحت مزید کارروائی کے لیے ایک کیس درج کیا گیا ہے۔” (جی این ایس)