امت نیوز ڈیسک // شمالی کشمیر کے سوپور کے تلیبل علاقے میں جاری تصادم میں ایک نامعلوم جنگجو مارا گیا ہے، جب کہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے تجن علاقے میں ایک اور جھڑپ جاری ہے۔
کشمیر پولیس زون کے لیے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ، ”01 جنگجو مارا گیا۔ آپریشن جاری ہے۔ مزید تفصیلات آگے دی جائیں گی۔”
دریں اثناء ایک سینئر پولیس افسر نے جی این ایس کو بتایا کہ پلوامہ میں جاری تصادم میں ابھی تک کوئی جنگجو مارا نہیں گیا ہے۔