امت نیوز ڈیسک // شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے ٹولیبل علاقے میں فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا ہے۔ کشمیر پولیس زون نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اب تک جھڑپ میں ایک عسکریت پسند مارا گیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق علاقے میں ایک سے دو عسکریت پسند چھپے ہوسکتے ہیں اور آخری اطلاعات ملنے تک دونوں طرف سے گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔ کشمیر زون پولیس نے اس کی جانکاری دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ایک عسکریت پسند مارا جا چکا ہے۔
اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے









