سرینگر/ جنوبی ضلع پلوامہ کے تجن علاقے میں شبانہ تصادم آرائی میں جیش محمد سے وابستہ دو جنگجو مارے گئے جبکہ تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔
کشمیر زون پولیس نے انسپکٹر جنرل وجے کمار کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس انکاؤنٹر میں پولیس سب انسپکٹر فاروق میر کی ہلاکت میں ملوث جیش محمد جنگجو تنظیم سے وابستہ ماجد نذیر کو مارا گیا۔
بتادیں کہ شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور کے تلہ بل علاقے میں بھی سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم آرائی جاری ہے جس میں اب تک ایک عدم شناخت جنگجو مارا گیا ہے۔