• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دروپدی مُرمو این ڈی اے کی صدارتی امیدوار

دروپدی مُرمو این ڈی اے کی صدارتی امیدوار

by امت ڈیسک
21/06/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

بی جے پی صدر جے پی نڈا نےاین ڈی اے کی جانب سے صدارتی انتخابات کے لیے جھارکھنڈ کی سابق گورنر دروپدی مرمو کے نام کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل قیاس آرائیاں کی جارہی تھی کہ بی جے پی کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان کو این ڈی اے کی جانب سے صدارتی امیدوار بنا سکتی ہے۔ تاہم بی جے پی صدر جے پی نڈانے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صاف کردیا ہے’ این ڈی اے نے غور و فکر کے بعد جھارکھنڈ کی سابق گورنر دروپدی مُرمو کو صدارتی امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نے صدارتی انتخاب کے لیے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ بی جے پی نے ایک قبائلی خاتون کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ بی جے پی نے صدارتی امیدوار کے طور پر دروپدی مرمو کے نام کا اعلان کیا ہے۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے پریس کانفرنس میں صدارتی امیدوار کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ ‘ہم نے این ڈی اے کی جانب سے دروپدی مرمو کو صدر کے عہدے کے لیے امیدوار قرار دیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے صدارتی امیدوار کے لیے دروپدی مرمو کے نام کی تصدیق کر دی ہے۔ پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا کہ ‘مسز دروپدی مُرمو جی نے اپنی زندگی سماج کی خدمت کی غریبوں اور پسماندہ لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے وقف کر دی ہے۔ ان کے پاس انتظامی تجربہ ہے اور ان کا دور بہترین رہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ہمارے ملک کی عظیم صدر ہوں گی۔

قبل ازیں، بی جے پی کے اعلیٰ ترین پالیسی ساز ادارے، پارلیمانی بورڈ کی ایک میٹنگ پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی جس میں بی جے پی زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) نے صدارتی امیدوار کے نام پر غور و خوض کیا گیا۔ میٹنگ میں بی جے پی نے صدارتی انتخاب کے لیے اپنے امیدوار کے نام پر مہر لگا دی ہے۔ میٹنگ کے دوران بی جے پی نے این ڈی اے اتحاد میں شامل اتحادی جماعتوں کے لیڈروں کے ساتھ صدارتی امیدوار کے نام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی صدر جے پی نڈا، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ وزیر نتن گڈکری اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور پارلیمانی بورڈ کے دیگر اراکین موجود تھے۔بی جے پی ہیڈکوارٹر پہنچنے پر نڈا نے وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا۔ سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کو اپوزیشن جماعتوں نے صدارتی انتخاب کے لیے مشترکہ امیدوار کے طور پر میدان میں اتارا ہے۔ بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے صدارتی انتخابات میں تعداد کے لحاظ سے مضبوط پوزیشن میں ہے اور اگر اسے آندھرا پردیش میں بی جے ڈی یا حکمراں وائی ایس آر کانگریس جیسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہوتی ہے تو اس کی جیت یقینی ہوگی۔

بتا دیں کہ موجودہ صدر رام ناتھ کووند کی میعاد 24 جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔ اپوزیشن امیدوار کے طور پر یشونت سنہا کے نام کے اعلان کے بعد اب اگلے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ 18 جولائی کو ہو رہی ہے۔ صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی بھرنے کا عمل جاری ہے۔ 29 جون پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔مزید پڑھیں: یشونت سنہا صدارتی انتخاب میں اپوزیشن کے امیدوارغور طلب ہے کہ بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی اہم میٹنگ سے پہلے امت شاہ اور راج ناتھ سنگھ نے نڈا کے ساتھ آج صبح نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو سے ملاقات کی۔ اس کے بعد یہ قیاس آرائیاں ہو رہی تھی کہ حکمراں این ڈی اے انہیں صدارتی انتخاب میں امیدوار بنا سکتی ہے۔ نائیڈو دہلی سے تین روزہ دورے پر پیر کو حیدرآباد پہنچے۔ انہوں نے بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر منگل کی صبح سکندرآباد میں وزارت سیاحت کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں شرکت کی اور یوگا بھی کی۔ اس کے بعد وہ اپنا سفر مختصر کر کے منگل کو دہلی واپس آئے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اسرائیل میں تین برسوں کے دوران پانچویں بار عام انتخابات کا اعلان

Next Post

شدید بارش سے کشمیر میں سیلابی صورتحال، کئی اضلاع میں تعلیمی و تدریسی عمل معطل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
شدید بارش سے کشمیر میں سیلابی صورتحال، کئی اضلاع میں تعلیمی و تدریسی عمل معطل

شدید بارش سے کشمیر میں سیلابی صورتحال، کئی اضلاع میں تعلیمی و تدریسی عمل معطل

سنگم کے مقام پر جہلم کا پانی18 فٹ کی بلندی عبور کر گیا،سیلاب کا الرٹ جاری

سنگم کے مقام پر جہلم کا پانی18 فٹ کی بلندی عبور کر گیا،سیلاب کا الرٹ جاری

افغانستان میں شدید زلزلہ، 250 کے قریب ازجان

افغانستان میں شدید زلزلہ، 250 کے قریب ازجان

اننت ناگ میں سی آر پی ایف اہلکار نے خودکشی کر لی

اننت ناگ میں سی آر پی ایف اہلکار نے خودکشی کر لی

سری نگر جموں قومی شاہراہ، مغل شاہراہ پر آمد ورفت بند

سری نگر جموں قومی شاہراہ، مغل شاہراہ پر آمد ورفت بند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »