حیدرآباد: سوشیل میڈیا پر جھوٹے اور گمراہ کن پوسٹس اور پروپگنڈوں کا پردہ فاش کرنے والے پورٹل آلٹ نیوز کے شریک بانی اور صحافی محمد زبیر کو دہلی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
محمد زبیر کو دہلی پولیس نے پیر کی شام گرفتار کیا۔ ان پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور دشمنی کو فروغ دینے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔
آلٹ نیوز کے شریک بانی پرتیک سنہا نے کہا کہ محمد زبیر کو ایک مختلف کیس میں پوچھ گچھ کے لیے دہلی بلایا گیا تھا لیکن موقع پر ہی مقدمہ درج ہونے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
دہلی پولیس نے اگرچہ ایف آئی آر درج کرلی تھی تاہم محمد زبیر کو گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔ آج انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔









