• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کولگام تصادم میں 2 مقامی جنگجو مارے گئے|یاترا کے پیش نظر بڑی کامیابی: آئی جی پی کشمیر

کولگام تصادم میں 2 مقامی جنگجو مارے گئے|یاترا کے پیش نظر بڑی کامیابی: آئی جی پی کشمیر

by امت ڈیسک
27/06/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ناوپورہ۔کھر پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان تصادم میں دو مقامی جنگجو مارے گئے۔
دریں اثنا آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ کولگام تصادم میں مارے گئے دو میں سے ایک جنگجو سال 2021 سے سرگرم تھا ۔
انہوں نے کہاکہ چونکہ جس جگہ تصادم ہوا وہاں سے قومی شاہراہ کافی نزدیک ہے لہذا یاترا کو دیکھتے ہوئے جنگجووں کی ہلاکت سیکورٹی فورسز کے لئے بڑی کامیابی ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ حفاظتی عملے کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹ کولگام کے ناو پورہ ، کھر پورہ علاقے میں چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طورپر فوراً اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور اُنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے کارروائی شروع کی۔
فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کرجنگجووں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی ۔ چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں دو ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے جن کی بعد میں شناخت زبیر احمد میر ساکن کیموہ کولگام اور ادریس احمد ڈار ساکن کلی پورہ کولگام کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق مہلوک جنگجو سیکورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اورا نہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں پیش پیش تھے جبکہ دونوں عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ مہلوک جنگجو زبیر احمد میر اگست 2021 سے سرگرم تھا اور وہ مقامی نوجوانوں کو ملی ٹینٹ صفوں میں شامل کرانے میں پیش پیش تھا اور یہ کہ اُس نے ہی ادریس کو بھی جنگجو صفوں میں شامل کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تصادم کی جگہ اسلحہ وگولہ باروداور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا جس کو مزید قانونی جانچ کے لئے روانہ کیا گیا ہے۔
دریں اثنا آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ کولگام تصادم کے دوران مارے گئے دو جنگجو سیکورٹی فورسز کو کئی کیسوں میں مطلوب تھے۔
انہوں نے بتایا کہ جس جگہ تصادم ہوا وہ قومی شاہراہ سے کافی قریب ہے اور یہ کہ ٹی آر ایف نامی کالعدم تنظیم نے پہلے ہی یاترا کے حوالے سے دھمکی بھی دی ہوئی ہے لہذا دونوں کی ہلاکت سیکورٹی فورسز کے لئے بڑی کامیابی ہے۔
علاوہ ازیں پولیس نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان و مال کی محافظ ہے لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر گرفتار

Next Post

سری نگر میں سڑک حادثہ، موٹر-سائیکل سوار اور راہگیر لقمہ اجل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
Next Post
سری نگر میں سڑک حادثہ، موٹر-سائیکل سوار اور راہگیر لقمہ اجل

سری نگر میں سڑک حادثہ، موٹر-سائیکل سوار اور راہگیر لقمہ اجل

فالج کا شکار لڑکی نے 5 سال بعد اپنے پیروں پر چل کر ڈاکٹروں کو حیران کردیا

فالج کا شکار لڑکی نے 5 سال بعد اپنے پیروں پر چل کر ڈاکٹروں کو حیران کردیا

پانچ گنا زیادہ رقم دینے والا اے ٹی ایم

پانچ گنا زیادہ رقم دینے والا اے ٹی ایم

عامر ماگرے کی لاش نکالنے پر سپریم کورٹ کی ہدایت

عامر ماگرے کی لاش نکالنے پر سپریم کورٹ کی ہدایت

پلوامہ میں چھت سے گرنے سے دو غیر مقامی مزدوروں کی موت

پلوامہ میں چھت سے گرنے سے دو غیر مقامی مزدوروں کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »