• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
راجوری دھماکہ کیس میں دو گرفتار: پولیس کا دعویٰ

راجوری دھماکہ کیس میں دو گرفتار: پولیس کا دعویٰ

by امت ڈیسک
28/06/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

راجوری: جموں و کشمیر پولیس نے صوبہ جموں کے ضلع راجوری میں سال رواں کے ابتدائی مہنیوں میں ہونے والے دو دھماکوں کے کیس کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ راجوری پولیس نے ٹرنکہ علاقے میں 26 مارچ اور 19 اپریل کو ہونے والے دو دھماکوں جن میں دو افراد زخمی ہوئے تھے کو حل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن کنڈی میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔

بیان میں کہا گیا کہ شاہ پور بدھل علاقے میں19اپریل کو ایک اور دھماکہ ہوا تھا اور اس دھماکے کے نتیجے میں بھی دو افراد زخمی ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بدھل میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔ ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ لیڈس پر کارروائیاں کرتے ہوئے راجوری پولیس اور فوج کی 60 آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے مختلف مقامات پر جن میں لارکوٹی،ٹارگین، جگلانگو اور دراج شامل ہیں، کئی چھاپے مارے اور تلاشی آپریشنز کیے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران دو مشکوک افراد محمد شبیر ولد غلام حسن ساکن دراج اور محمد صادق ولد ابراہیم ساکن دراج کو حراست میں لیا گیا جو ان واقعات میں ملوث تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ ’پوچھ تاچھ کے دوران یہ بات سامنے آگئی کہ ان دھماکوں میں تین ملزمان طالب شاہ ولد حیدر شاہ، ساکن دراج بدھل، محمد شبیر ولد غلام حسن اور محمد صادق ولد ابراہیم ساکنان دراج بدھل ملوث تھے‘۔ترجمان نے بیان میں کہا کہ ان افراد، جو پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں مقیم اپنے ہینڈلرس کی ہدایات پر کام کرتے تھے نے اسلحہ و گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد حاصل کیا اور بعد میں ان آئی ای ڈیز کو دھماکہ کرنے کے لیے استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ تین افراد پر مشتمل اس گروپ کی قیادت طالب حسین شاہ کر رہے تھے اور اس نے اسلحہ و گولہ باردو کی تین کھیپ لمباری- کالا کوٹ علاقے سے سال رواں کے ماہ جنوری، مارچ اور اپریل میں حاصل کی تھیں۔ اس سلسلے میں دو ملزموں محمد شبیر اور محمد صادق کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ تیسرا ملزم طالب حسین ہنوز فرار ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ طالب حسین راجوری علاقے میں لشکر طیبہ کا کمانڈر تھا اور وہ پیر پنچال علاقے میں ہونے والی تمام عسکریت پسند سرگرمیوں کا ماسٹر مائنڈ ہے۔بیان کے مطابق طالب حسین نوجوانوں کو راجوری میں عسکریت پسند سرگرمیاں انجام دینے کے لیے تیار کر رہا ہے اور محمد شبیر اور محمد صادق کو بھی اسی نے تیار کیا تھا۔موصوف ترجمان نے کہا کہ پیر پنچال کے اضلاع میں گذشتہ دو تین برسوں سے ہونے والے لگ بھگ تمام عسکریت پسندنا واقعات میں طالب حسین کا ہاتھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ عسکریت پسندوں کا یہ گروپ کشمیر کے لشکر طیبہ سے وابستہ افراد کو بھی کنڈی- بدھل علاقے میں پناہ فراہم کرتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پوچھ تاچھ کے دوران گرفتار شدگان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے دراج علاقے کے جنگل میں کچھ دھماکہ خیز مواد چھپا کے رکھا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس علاقے کی تلاشی کے دوران سکیورٹی فورسز نے پانچ آئی ای ڈیز، پانچ ریموٹ کنٹرول، انیس پاور سولر سیلز وغیرہ بر آمد کیے ہیں۔بیان کے مطابق ملزمان کا مزید جرائم میں ملوث ہونے کا بھی امکان ہے۔ترجمان نے کہا کہ طالب حسین کی گرفتاری انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالب حسین کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو انعام سے نوازا جائے گا۔(یو این ائی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کمبوڈیا کے فرمانروا رابطہ عالم اسلامی کی خدمات کے معترف

Next Post

کشمیر ماڈل اب پورے ملک میں لاگو کیا جارہا ہے، محبوبہ مفتی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
Next Post
کشمیر ماڈل اب پورے ملک میں لاگو کیا جارہا ہے، محبوبہ مفتی

کشمیر ماڈل اب پورے ملک میں لاگو کیا جارہا ہے، محبوبہ مفتی

کیرن سیکٹر میں گولیوں کے تبادلے میں دو افراد ہلاک، فوج

کیرن سیکٹر میں گولیوں کے تبادلے میں دو افراد ہلاک، فوج

ادے پور راجستھان میں دن دہاڑے نوجوان کاقتل

ادے پور راجستھان میں دن دہاڑے نوجوان کاقتل

فنڈنگ معاملہ: این آئی اے نے آر پار تجارت سے جڑے دو تاجروں کو حراست میں لیا

فنڈنگ معاملہ: این آئی اے نے آر پار تجارت سے جڑے دو تاجروں کو حراست میں لیا

ایس آئی اے کا کپواڑہ میں سم کارڈ فروش کے گھر پر چھاپہ ، قابل اعتراض مواد ضبط

ایس آئی اے کا کپواڑہ میں سم کارڈ فروش کے گھر پر چھاپہ ، قابل اعتراض مواد ضبط

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »