• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ترکی اپنا مطالبہ پوراہونے پرفن لینڈ اورسویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی حمایت پرآمادہ

ترکی اپنا مطالبہ پوراہونے پرفن لینڈ اورسویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی حمایت پرآمادہ

by امت ڈیسک
29/06/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(انقرہ) ترکی فن لینڈ اور سویڈن کی معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم نیٹو کی رکنیت کی حمایت پر رضامند ہو گیا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اسے دونوں نارڈک ممالک کے ساتھ مذاکرات سے’’وہ مل گیا ہے جو وہ چاہتا تھا‘‘۔ فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینیسٹو نے منگل کے روز کہا ہے کہ ترکی نے یہ فیصلہ صدر رجب طیب ایردوآن کی ان کے اور سویڈش وزیراعظم میگڈالینا اینڈرسن کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا ہے۔نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینزاسٹولٹن برگ نے اس ملاقات کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے۔ نینیسٹو نے ایک بیان میں کہا کہ اس ملاقات کے نتیجے میں ہمارے وزرائے خارجہ نے سہ فریقی یادداشت پر دست خط کیے ہیں جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ ترکی رواں ہفتے میڈرڈ سربراہ اجلاس میں فن لینڈ اور سویڈن کو نیٹو کا رکن بننے کی دعوت کی حمایت کرے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ نیٹو میں ہماری شمولیت کے ٹھوس اقدامات پر تنظیم کے رکن ممالک کی جانب سے اگلے دو روز کے دوران میں اتفاق کیا جائے گا لیکن اب یہ فیصلہ قریب ہے۔ ان کے بہ قول طے پانے والی مفاہمت کی یادداشت تینوں ممالک کے اس عزم کی نشان دہی کرتی ہے کہ وہ ’’ایک دوسرے کی سلامتی کولاحق خطرات کے خلاف اپنی مکمل حمایت کریں گے‘‘۔ سویڈن اورفن لینڈ نیٹو کی رکنیت کے ذریعے اپنی سلامتی بڑھانے کے خواہاں ہیں۔یوکرین پر روس کے حملے کے تناظرمیں ان کی رکنیت کی درخواست نے فوجی اتحاد میں گذشتہ کئی دہائیوں سے کسی نئے ملک کی شمولیت کی روایت کا بھی خاتمہ کیا ہے۔ ترکی نے مئی میں اعلان کیا تھا کہ اسے دونوں ممالک کی نیٹو میں شمولیت پر اعتراضات ہیں۔اس نے ان پر کرد عسکریت پسندوں یعنی کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی حمایت کرنے کا الزام لگایا تھا۔ ترکی اس جماعت کو دہشت گرد تنظیم سمجھتا ہے اوردونوں نارڈک ممالک مبیّنہ طور پراپنے یہاں موجود درجنوں مشتبہ’’دہشت گردوں‘‘کو اس کے حوالے کرنے میں ناکام رہے ہیں۔خاص طور پر امریکا کے مقیم مذہبی رہ نما فتح اللہ گولن کے پیروکار کو ترکی کے حوالے نہیں کیا گیا، جن پر انقرہ نے 2016 میں حکومت مخالف بغاوت کی کوشش میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔ دریں اثناء سرکاری خبر رساں ادارے اناطولو کی رپورٹ کے مطابق ترک مواصلات ڈائریکٹوریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ’’فن لینڈ اور سویڈن نے پی کے کے اور اس سے وابستہ اداروں کے خلاف جنگ میں ترکی کے ساتھ مکمل تعاون پراتفاق کیا ہے اورملک کو وہ مل گیا،جو وہ چاہتا تھا‘‘۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اودے پور واقعہ: قتل کی قانون اور نہ شریعت اجازت دیتی ہے، مسلم پرسنل لاء بورڈ

Next Post

مصری جج نے بیوی کو گلاگھونٹ کرقتل کردیا،چہرہ نائٹرک ایسڈ سے جلا دیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

انڈونیشیا میں شرعی قوانین کے تحت جنسی تعلق اور شراب نوشی پر کوڑوں کی سزا

انڈونیشیا میں شرعی قوانین کے تحت جنسی تعلق اور شراب نوشی پر کوڑوں کی سزا

30/01/2026
سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
Next Post
مصری جج نے بیوی کو گلاگھونٹ کرقتل کردیا،چہرہ نائٹرک ایسڈ سے جلا دیا

مصری جج نے بیوی کو گلاگھونٹ کرقتل کردیا،چہرہ نائٹرک ایسڈ سے جلا دیا

اسرائیلی پارلیمان کی تحلیل اور نئے انتخابات کرانے کے بل کی منظوری

اسرائیلی پارلیمان کی تحلیل اور نئے انتخابات کرانے کے بل کی منظوری

بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کا ہائبرڈ جنگجو گرفتار:پولیس

بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کا ہائبرڈ جنگجو گرفتار:پولیس

ایچ ایم ٹی سری نگر کے ایک خاندان کا پریس کالونی میں احتجاج

ایچ ایم ٹی سری نگر کے ایک خاندان کا پریس کالونی میں احتجاج

بانڈی پورہ میں ہائی برڈ عسکریت پسند گرفتار:پولیس

بانڈی پورہ میں ہائی برڈ عسکریت پسند گرفتار:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »